Advertisement
Advertisement
Advertisement

امراض قلب کی ایسی 11 علامات جوعام نہیں ہیں

Now Reading:

امراض قلب کی ایسی 11 علامات جوعام نہیں ہیں

صحت مند رہنے کے لئے جہاں متوازن غذا نہایت ضروری ہے وہی جسمانی سرگرمی بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں اگران دونوں میں کسی بھی قسم کی کمی رہ جائے تو جسم میں صحت کے حوالے سے کئی مسائل اور بیماریاں جنم لینے لگتی ہیں انہی میں امراض قلب بھی شامل ہیں۔

دنیا بھرمیں اموات کی ایک بڑی وجہ امراض قلب ہے جس کے روک تھام کے لیےعالمی سطح پربہت سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کے ہونے سے قبل بہت سی علامات ظاہرہوتی ہیں جو اس جانب اشارہ کرتی ہیں اگر احتیاط سے کام نہ لیا تو یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے۔

عموماً اس کی علامات بہت واضح ہوتی ہیں جیسے سینے میں دردمحسوس ہونا، سانس لینے میں دشواری، بلد پریشر اور کولیسٹرول کا بڑھنا شامل ہے۔ تاہم کچھ علامات ایسی بھی ہیں جو اتنی واضح یا عام نہیں ہیں لیکن یہ بھی امراض قلب کی جانب اشارہ کرتی ہیں یہاں ایسی ہی علامات کا ذکر کیا جارہا ہے۔

سلپ اپنیا

Advertisement

سلپ اپنیا کی صورت میں دوران نیند جب دماغ تک آکسیجن نہیں پہنچ پاتا تو ایسی صورت میں خون کی نالیوں اور دل کو خون کے بہاؤ کو جاری رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑٹی ہے جو ہائی بلڈ پریشر، دل کی غیر معمولی ردھم، فالج اور دل کی ناکامی کا خطرہ کو بڑھادیتے ہیں، خوش قسمتی سے یہ مرض قابل علاج ہے۔

پیلے اوراورنج رنگ کے ابھرتے ریشز

ٹرائیگلیسرائیڈ کی سطح بڑھنے کی وجہ سے آپ کی انگلیوں کی جلد بری طرح متاثرہونے لگتی  ہے اس کی بنیادی وجہ خون میں موجود بہت سی چربی شریانوں کو سختی کا باعث بن سکتی ہے جو دل کی امراض اور فالج کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔

کمزور گرفت

Advertisement

آپ کے ہاتھ کی طاقت کسی قدر آپ کے دل کی طاقت کے بارے آگاہی فراہم کرتی ہے تحقیق کے مطابق کسی چیز کو اچھی طرح سے نچوڑنے کی صلاحیت دل کی بیماری کے کم خطرے سے منسلک ہوسکتی ہے۔ لیکن صرف اپنی گرفت کی طاقت کو بہتر بنانا ضروری نہیں بلکہ دل کو صحت مند بنانے کے لیے کوشش کریں۔

ناخنوں کے نیچے سیاہ دھبے

اگر آپ کو ہاتھ یا پیروں کے ناخنوں پر بغیر کسی چوٹ کے سیاہ نشان ظاہرہو رہے ہیں تو آپ کے ناخن کے نیچے دکھائی دینے والے خون کے چھوٹے نقطے آپ کے دل یا وال کی اندرنی سطح میں انفیکشن کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں، جسے اینڈو کارڈائٹس کہتے ہیں۔ تاہم ذیابیطس کی صورت میں بھی دھبے نمودار ہوسکتے ہیں اس طرح دل کی بیماری اور فالج کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

چکر آنا

Advertisement

چکرآنا اکثر آپ کے دل میں کسی خرابی کا براہ راست نتیجہ ہوسکتا ہے اس کی وجہ دماغ میں مناسب مقدار میں خون کا نہ پہنچنا ہے چکر آنا ایک دل کی غیر معمولی ردھم کی علامت ہو سکتی ہے، جسے اریتھمیا کہا جاتا ہے۔ دل کے پٹھوں کا کمزور ہونا آپ کو غیر مستحکم بھی بنا سکتا ہے۔ دل کا دورہ پڑنے کی بہت سی غیر معروف علامات میں سے ایک عجیب و غریب محسوس کرنا بھی ہے۔

جلد کی رنگت میں تبدیلی

 

انگلیوں کی رنگت کا نیلا یا سرمئی ہوجانا انگلیوں میں آکسیجن سے بھرپور خون کی خراب گردش کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ کولیسٹرول ہے اس کی سطح بلند ہونے کی صورت میں یہ خون کی چھوٹی نالیوں میں پھنس جاتا ہے اوراس طرح ایک لیس دار، دبیز، جامنی رنگ کا نمونہ ظاہر ہوتا ہے۔ جب آپ کو اینڈو کارڈائٹس ہوتا ہے تو آپ کو اپنے ہاتھوں اور پیروں کے تلووں کی جلد کے نیچے خونی دھبے پڑ سکتے ہیں۔

مسوڑھوں سے خون بہنا

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسوڑھوں کی بیماری اور دل کی بیماری کے درمیان تعلق کے کوئی ٹھوس شواہد تو نہیں ملے ہیں لیکن کئی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ خون بہنا، سوجن یا مسوڑھوں کا خراب ہونا کسی حد تک پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ آپ کے مسوڑھوں سے بیکٹیریا آپ کے خون میں داخل ہوکر دل میں سوزش پیدا کرتے ہیں۔ مسوڑھوں کی بیماری، جو دانتوں کے گرنے کا باعث بن سکتی ہے، آپ کے فالج کے امکانات کو بھی بڑھا سکتی ہے۔

سیاہ، مخملی جلد کے پیچ

 

جب جسم کے ہارمون کو انسولین کا استعمال کرنے میں دشواری ہوتی ہے تو آپ کو اس طرح کے دھبے دکھائی دے سکتے ہیں۔ جنہیں ایکانتھوسس نگریکنز کہتے ہیں، یہ جلد کی تہوں جیسے گردن، بغلوں اور کمر میں مل نظر آسکتے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ انسولین مزاحمت، میٹابولک سنڈروم، یا ٹائپ 2 ذیابیطس کا علاج نہیں کروارہے ہیں تو اپنے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور اپنے دل کی حفاظت میں مدد کے لیے اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

سانس لینے میں پریشانی

سانس لینے میں  دشواری محسوس کرنا دل کی ناکامی، غیر معمولی ردھم یا دل کا دورہ پڑنے کی علامت ہو سکتی ہے۔ ان علامات کے ظاہر ہونے پر اپنے معالج سے رابطہ کریں کیونکہ یہ امراض قلب کی بہت واضح علامات ہیں۔

نچلی ٹانگوں میں سوجن

Advertisement

یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ بہت دیرتک کھڑے یا بیٹھے رہتے ہیں، اسی طرح دوارن حمل بھی یہ عام سی بات ہے۔

تاہم دل کی خرابی اور آپ کی ٹانگوں میں گردش نہ ہونے کی بنا پربھی سیال جمع ہو سکتا ہے۔ سوجی ہوئی ٹانگیں خون کے جمنے کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہیں جو آپ کے نچلے اعضاء سے آپ کے دل میں خون کی واپسی کو روکتی ہے۔ اگر اچانک سوجن آجائے تو فوراً معالج سے رابطہ کرییں۔

تھکاوٹ

نیند کی کمی کی صورت میں  اکثر تھکاوٹ طاری رہتی ہے تاہم ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔ امراض قلب کی وجہ سے بھی آپ تھکاوٹ کا سامنا کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر