عمر بڑھنے کے ساتھ جسم کمزور ہونے لگتا ہے اور اس میں بہت سی تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں انہی میں ہڈیوں کا انحطاط بھی شامل ہے۔
تاہم اچھی خبر یہ ہے چند غذائی عادات کو تبدیل کر کے خواتین بڑھاپے میں ہڈیوں کے انحطاط خصوصاً ہپ یعنی کولہے کے فریکچرسے خود کو محفوظ رکھ سکتی ہیں۔
حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق پروٹین کی مقدار میں اضافہ اور باقاعدگی سے چائے یا کافی پینا خواتین کے کولہے کے فریکچر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔
فوڈ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے پروٹین میں روزانہ 25 گرام اضافہ اوسطاً ان کے کولہے کے فریکچر کے خطرے میں 14 فیصد کمی کے ساتھ منسلک تھا۔ حیرت انگیزطورپر انہوں نے اس تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا کہ چائے یا کافی کا ہر اضافی کپ جو انہوں نے پیا تھا اس کا تعلق خطرے میں 4 فیصد کمی سے تھا۔
محققین نے جرنل کلینیکل نیوٹریشن لکھا کہ ایسی خواتین کا وزن کم تھا یہ حفاظتی فوائد ان خواتین کے لیے زیادہ تھے یعنی ہر روز پروٹین میں صرف 25 گرام اضافہ ان کے خطرے کو 45 فیصد تک کم کرتا ہے۔
پروٹین کی کوئی بھی شکل ہوسکتی ہے جیسے گوشت، دودھ یا انڈے اسی طرح پودوں پر مبنی غذا لینے والی خواتین پھلیوں اور گری دار میوے سے پروٹین آسانی سے حاصل کر سکتی ہیں۔
جبکہ تین سے چار انڈے تقریباً 25 گرام پروٹین فراہم کرتے ہیں اسی طرح سٹیک یا سالمن مچھلی کا ٹکڑا۔ 100 گرام ٹوفو تقریباً 17 گرام پروٹین فراہم کرے گا۔
اسی طرح چائے اور کافی دونوں میں حیاتیاتی طور پر فعال مرکبات ہوتے ہیں جنہیں پولیفینول اور فائیٹوسٹروجن کہتے ہیں جو ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
اس تحقیق میں 26,000 سے زیادہ درمیانی عمر کی خواتین کا مشاہداتی تجزیے کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
