Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ 5 مصالحے کھانوں میں ملائیں ذائقے کے ساتھ صحت بھی بڑھائیں

Now Reading:

یہ 5 مصالحے کھانوں میں ملائیں ذائقے کے ساتھ صحت بھی بڑھائیں

ہم روز ہی کھانا بناتے ہیں ترکیب اور ترتیب دونوں ہی بدل بدل کرکھانوں کو بہتر ذائقہ دینے کے لئے کئی طرح کے تجربات سے گزارتے ہیں۔ لیکن تھوڑی سی سمجھداری سے ہم آسانی اپنا یہ ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔

 لوگوں کی بڑی تعداد بازار سے پسے ہو ئے مصالحے لاکر گھر میں رکھ دیتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ان کا ذئقہ اور خوشبو ماند پڑ جاتی ہے ساتھ ہی اس میں موجود صحت بخش اجزاء بھی اپنی افادیت کھودیتے ہیں۔

 اس کا بہتر حل یہ ہے کہ ان مصالحوں کو گھر میں پیسا جائے اور پھر کھانوں میں ملائیں تو یہ مصالحے عا م کھانوں کو بھی اسپیشل بنا دیں گے ۔

مصالحوں کا ذائقہ ان میں موجود تیل میں ہوتا ہے جب ایک بار یہ پس جاتے ہیں تو ان کا تیل ہوا میں اڑنا شروع ہو جاتا ہے جب تک یہ رکھے رہیں گے ذائقہ خوشبو ماند پڑنے لگے گا ۔ وہ کون سے مصالحے ہیں جنہیں تازہ پیس کر استعمال کیا جائے تو ان کا ذائقہ اور خوشبو آ کے پکوانوں کو چار چاند لگا دیتے ہیں آیئے جانتے ہیں ۔

کالی مرچ

Advertisement

یہ تقریباًہر کھانے کی زینت بنتی ہے اگر آپ اسے تازہ پیس کر استعمال کریں تو کھانے کا لطف دوبالا ہو جائے گا لیکن عرصے پرانی استعمال کرنے سے یہ کھانے میں اجزاء کے طور پر استعمال ہوگی مگر ذائقہ نہیں ہوگا ۔

جائفل

جائفل کی افادیت سے کون واقف نہیں اس کی تھوڑی سی مقدار آپ کے پکوانوں کے ذائقہ اور خوشبو میں اضافہ کرنے کے ساتھ صحت بھی بہتربناتی ہے۔ بیکنگ کرنی ہو یا پھر ہرے پتوں کی سبزیاں بنانی ہواسے تازہ پیس کر استعمال کریں اور بہتر نتائج حاصل کریں  یہ کسی بھی کھانے میں ایک چائے کا چمچ یا بعض کھانوں میں صرف چٹکی بھر استعمال کی جاتی ہے ۔

زیرہ

ایک بہت ہی اہم مصالحہ ہے جو دنیا بھر میں مختلف پکوانوں ک میں استعمال ہو تاہے دنیا کے ممتاز شیف کا کہنا ہے کہ اس تازہ پیس کر استعمال کریں اور اگر اسے پیسنے سے قبل تھوڑا سا فرائی کر لیں تو اس کا ذائقہ اور بھی بڑھ جاتا ہے اور یہ کھانوں کی لذت کو دوبالا کر دیتا ہے ۔

ثابت دھنیہ

Advertisement

ثابت دھنیہ ہرے دھنیہ کے مقابلے میں قدرے میٹھا ذائقہ رکھتا ہے اسے عام طور پر دوسرے مصالحوں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے ۔ کھانوں میں ذائقہ بڑھانا ہو تو اسے بھی تازہ پیس کر استعما کریں ۔

الائچی

اگر آپ اپنے پکوانوں میں اسے استعمال نہیں کرتے تواب اسے اپنے کھانوں میں شامل کریں ۔ عموماً یہ میٹھے اور نمکین دونوں پکوانوں میں خوشبو کے لئے شامل کی جاتی ہے ۔ اس کا ذائقہ میٹھا اور ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے سبز الائچی یا کا لی دونوں کو تازہ پیس کر استعمال کریں اور دیں اپنے کھانوں کو ایک نیا ذائقہ ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر