Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزانہ مونگ پھلی کھانا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے؟

Now Reading:

روزانہ مونگ پھلی کھانا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے؟

مونگ پھلی موسم سرما کی سوغات ہے جسے بڑے ہوں یا بچے سبھی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

لیکن آپ میں سے بہت سے لوگ اس کے فوائد سے واقف نہیں ہوں گے تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ روزانہ مونگ پھلی کھانا صحت کے لیے کتنا مفید ہوتا ہے۔

 بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ مونگ پھلی بادام، اخروٹ یا کاجو جتنی مفید نہیں ہوتی لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے کیونکہ مونگ پھلی صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

 مونگ پھلی پروٹین، چکنائی اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، اور یہ میگنیشم، فولیٹ، وٹامن ای، کاپر، کیلشیئم، آئرن، زنک، فاسفورس، وٹامن بی 3، وٹامن بی 1، وٹامن بی 6 اور وٹامن بی 2 کے حصول کا ذریعہ ہوتی ہے۔

  ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مونگ پھلی دل کی صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس کو کھانے سے کولیسٹرول لیول میں کمی آتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Advertisement

  مونگ پھلی پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کو کھانے سے انسان کا پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے اور بھوک نہیں لگتی جس کے باعث وزن میں کمی ہوتی ہے۔

 شوگر کے مریض بھی مونگ پھلی اعتدال میں رہ کر کھا سکتے ہیں کیونکہ اس کو کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ نہیں ہوتا۔

 مونگ پھلی کھانے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور جسمانی ورم میں کمی آتی ہے کیونکہ اس میں فائبر ہوتا ہے۔

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مونگ پھلی کے مکھن کو کھانے سے معدے کے کینسر کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر