
انسان کی عمر جتنی بھی ہو اس کے جسم کا ایک حصہ ہمیشہ جوان رہتا ہے۔
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ حصہ کون سا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک انسان کی جسمانی عمر جتنی بھی ہو مگر جگر کی اوسط عمر ہمیشہ 3 سال سے کم ہوتی ہے۔
جرمنی کی ڈرسڈن یونیورسٹی کی تحقیق میں ریاضیاتی ماڈل اور ایک تکنیک کو استعمال کیا گیا جس سے انسانی خلیات کی عمر کا تعین کیا جاسکتا ہے۔
تحقیق میں دریافت ہوا کہ عمر بڑھنے کے باوجود ہمارے جگر کی خود کو نیا بنانے کی صلاحیت برقرار رہتی ہے۔
تحقیق کے دوران 20 سے 84 سال کی عمر کے 50 مردہ افراد کے ٹشوز کی جانچ پڑتال کی گئی جس سے دریافت ہوا کہ ہمارا اندرونی نظام زندگی بھر جگر کے حجم پر سخت کنٹرول رکھتا ہے اور اس کے خلیات کو مسلسل بدلتا رہتا ہے۔
تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ ایک انسان چاہے 20 سال کا ہو یا 85 کا، اس کے جگر کی اوسط عمر 3 سال سے بھی کم ہوگی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News