
کینو وٹامن سی کا سب سے بڑا خزانہ ہے اس کے علاوہ اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے، اس کے ساتھ ساتھ وٹامن اے، ای، فائبر، کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹس کا بھرپور مجموعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ٹھنڈے موسم میں کم ہوتی قوتِ مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے اور وائرل انفیکشنز سے آپ کی حفاظت کرتا ہے۔
بچوں کیلئے کیا فائدے ہیں؟
٭ نزلہ زکام اور کھانسی:
بچوں کو اس موسم میں نزلہ زکام اور کھانسی کی شکایت بڑوں سے زیادہ ہوتی ہے اور اکثر تو سینہ بند ہونے کی تکلیف بڑھ جاتی ہے ایسے میں کینو کا رس نکال کر اس میں سونٹھ کا پاؤڈر بالکل ایک چٹکی چھڑک کر بچوں کو روزانہ کھلانے سے وائرل انفیکشنز سے بھی بچے محفوظ رہیں گے اور وٹامنز کی کمی بھی نہیں ہوگی۔
٭ قبض:
بچوں میں قبض اور اسہال کا مسئلہ اکثر ہی ہوتا ہے اور اس میں کینو سے بہتر کوئی پھل ثابت نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ یہی ہے کہ اس میں وٹامن سی اور اینٹی بائیوٹک اجزات پائے جاتے ہیں جن سے علاج میں آسانی ہوتی ہے۔
٭ کمزوری سے جسم نڈھال:
کچھ بچے تھکے تھکے اور نڈھال رہتے ہیں۔ سردی میں چونکہ سستی بھی ہوتی ہے اس وجہ سے بچوں کی طبیعت میں بہتری کم ہی دیکھنے میں آتی ہے ایسے میں روزانہ ان کو کینو ضرور کھلائیں۔
احتیاط کیا؟
رات کے وقت کوشش کریں کہ اس کو نہ کھلائیں، لیکن دن بھر میں کبھی بھی کھاسکتے ہیں اس کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ زیادہ نزلے کی صورت میں 2 سال سے بڑے بچے کو اس کے چھلکوں کی چائے پکا کر پلانا مفید ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News