Advertisement
Advertisement
Advertisement

شکر قندی کے پتوں کے یہ جادوئی فوائد جانتے ہیں؟

Now Reading:

شکر قندی کے پتوں کے یہ جادوئی فوائد جانتے ہیں؟

شکر قندی کے فوائد سے کون واقف نہیں یہ اپنے صحت بخش اجزاء کی بدولت ایک بہترین سبزی تصور کی جاتی ہے تاہم اس کے پتے جنہیں کاموٹ ٹاپس کہا جاتا ہے دوسری سبزیوں کے پتوں کی نسبت نہ صرف بطور غذا استعمال کئے جاسکتے ہیں بلکہ  غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش  ہونے کے ساتھ جادوئی فوائد بھی رکھتے ہیں۔

یہ پتے کئی طرح کے وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں اور انہیں پالک کی طرح پکوان میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

شکر قندی کے پتے وٹامن سی، اے، اینٹی آکسیڈینٹ، تھامین، رائبوفلاوین، فولک ایسڈ اور نیاسین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ دیگر پتوں والی سبز سبزیوں کے مقابلے میں اس میں غذائی اجزاء اور غذائی ریشہ زیادہ ہوتا ہے۔ یہاں پر ان پتوں کے صحت کے حوالے سے فوائد پیش کئے جارہے ہیں۔

کاموٹ ٹاپس کے صحت کے فوائد:

ہڈیوں کی صحت کے ضامن

Advertisement

لوگوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لیے صرف کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ شکر قندی کے پتوں میں کیلشیم کی مقدار کم ہوتی ہے لیکن یہ وٹامن کے کے ساتھ مل کر صحت مند ہڈیوں کو فروغ دینے کے لیے مفید ہے، جو ہڈیوں کے ٹوٹنے کے امکانات کو کم کرکے آسٹیوپوروسس اور ہڈیوں کے نقصان کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

ذیابیطس سے بچاؤ

کاموٹ کے پتے انسولین کی مزاحمت کو کم کر کے چینی کی سطح کو منظم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ شوگر کے مریضوں کے لیے روزمرہ کی خوراک میں شکر قندی کے پتے شامل رکھنا ایک اچھا انتخاب ہے۔

آنکھوں کی صحت

وٹامن اے کو بینائی دوست وٹامن کہا جاتا ہے اور یہ شکر قندی کے پتوں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے یہ وٹامن میکولر انحطاط کو روکنے میں مدد کرتا ہے جو اندھے پن کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ تحقیق کے مطابق وٹامن اے، سی، ای، زنک اور کاپر کا استعمال میکولر ڈیجنریشن کے امکانات کو 25 فیصد تک کم کرنے میں مدددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ یہ خشک آنکھوں کا علاج میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ وٹامن اے سٹارگارڈ کی جو کہ آنکھوں کی بیماری کی نشوونما کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے، جو کم عمری میں لوگوں میں بصارت میں کمی کا ذمہ دار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر