Advertisement
Advertisement
Advertisement

فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر؛ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Now Reading:

فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر؛ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فاسٹ فوڈ کا تعلق موثاپے، ذیابطیس اور امراض قلب سے تو جوڑا ہی جاتا ہے لیکن حال ہی میں ہونے والی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ فاسٹ فوڈ انسان کی قوت مدافعت کو بھی متاثر کرتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق برگر، چکن نگٹس اور اس نوعیت کے دیگر پراسسیس کھانوں سے دنیا بھر میں آٹو ایمیون سسٹم نامی بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری میں لوگوں کا مدافعتی نظام کنفیوز (ابہام کا شکار) ہوجاتا ہے اور صحت مند خلیات اور جسم پر حملہ آور ہونے والے وائرس جیسے اجسام میں تمیز نہیں کر پاتا۔

اس تحقیق کی سربراہی کرنے والے جیمز لی نے بتایا کہ فاسٹ فوڈ غذاؤں میں فائبر (ریشے) جیسے اہم غذائی اجزا موجود نہیں ہوتے جس کی وجہ سے انسانی جسم کا مائیکرو بایوم (انسانی آنتوں میں موجود مائیکرو اجسام کا مجموعہ جو جسم کو وائرس کے حملے سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے) متاثر ہوتا ہے۔

آٹو ایمیون بیماری کے نتیجے میں ذیابطیس ٹائپ 1، جوڑوں کے درد، اسکلیروسز (ایک بیماری جس میں جسم خود اپنے ہی ٹشوز اور اعضاء پر حملہ کرتا ہے) جیسی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہے۔

Advertisement

تحقیق کے مطابق مغربی اقوام میں تقریبا 40 سال آٹو ایمیون بیماری میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا لیکن اب یہ بیماری مشرق وسطی اور مشرقی ایشیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس کی سب سے بڑی ان خطوں میں فاسٹ فوڈ کا بڑھتا ہو استعمال ہے۔

فاسٹ فوڈ جسم پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں آئیے جانتے ہیں۔

وزن

فوری تیار ہونے اور کم قیمت میں آسانی سے ملنے کی وجہ فاسٹ فوڈز کو لوگوں میں مقبول بناتی ہے مگر اس کے باقائدہ استعمال سے صحت کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔

برگرز، پیزا اوردیگر فاسٹ فوڈز کی تیاری میں چکنائی، کیلوریز اور بہت زیادہ پراسیس کاربوہائیڈریٹس استعمال کی جاتی ہے جو جسمانی وزن میں تیزی سے اضافہ کا سبب بنتی ہے۔

دل

Advertisement

فاسٹ فوڈز میں سوڈیم (نمک) کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ایک تو یہ اس کا ذائقہ بہتر بناتا ہے اور ساتھ ہی اسے خراب ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے اندازے کے مطابق ایک برگر میں دن بھر کی تجویز کردہ مقدار کے برابر نمک ہوتا ہے۔

روزانہ نمک کا زائد استعمال بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور ساتھ ہی خون کی شریانوں کو بھی کئی طرح سے نقصان پہنچاتا ہے جس سے ہارٹ فیلئر، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

بلڈ پریشر

فاسٹ فوڈذ کا ایک بنیادی جز پراسیس کاربوہائیڈریٹس ہے جو مقدار میں زایادہ ہونے کی بناپر جسم میں جذب ہوکر شوگر میں بدل جاتا ہے۔

خون میں چینی کی سطح کے بلند ہونے کی وجہ سے جسم انسولین کو خارج کرتا ہے تاکہ جسم میں چینی کی سطح اعتدال میں رکھا جاسکے۔

اگر یہی عمل تواتر کے ساتھ جاری رہے تو انسولین بنانے والے لبلبہ کو نقصان پہنچتا ہے اور ہائی بلڈ شوگر کے ساتھ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement

نظام انہضام

ایسی تمام غذا کھانے میں نہایت مزیدار ہوتی ہیں لیکن یہ عام غذا کی طرح جسم کے پیٹ بھرنے کا احساس نہیں دیتی۔

بہت زیادہ نمک والی غذا جیسے فرنچ فرائزسے وقتی طور ہر پیٹ بھرنے کے بجائے پیٹ پھولنے کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ غذائی فائبر کی کمی سے قبض کی شکایت پیدا کرسکتی ہے۔

بہت زیادہ پراسیس ہونے کی وجہ سے فاسٹ فوڈ دیر سے ہضم ہوتا ہے اور بعض اوقات تو اسے ہضم کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

مزاج

آپ جو بھی غذا بھی کھاتے ہیں اس کا براہ راست اثر آپ کے مزاج پر بھی ہوتا ہے فاسٹ فوڈز چونکہ صحت بخش غذا تصور نہیں کی جاتی اوران میں کئی اہم وٹامنز اور منرلز کی کمی ہوتی ہے جو مزاج کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں یہی وجہ ہے ان غذاؤں کا کثرت سے استعمال ڈپریشن کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement

تھکاوٹ

ان غذاؤں میں پراسیس کاربوہائیڈریٹس جسم میں جا کر بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافہ کرتے ہیں اور اسی تیزی سے کمی بھی واقع ہوتی ہے۔

اس عمل کے نتیجے میں جسم تھکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے اور اس سے نجات کے لئے کسی بھی میٹھی چیز کا استعمال یہ عمل کو دوبارہ متحرک کر دیتا ہے۔

دانتوں کے امراض

کاربوہائیڈریٹس اور شکر کی زیادہ مقدار کی سبب خصوصاً سافٹ ڈرنکس سے منہ میں ایسڈ کی مقدار بڑھنے لگتی ہے۔

یہ ایسڈ وقت کے ساتھ دانتوں کی سطح کو بری طرح نقصان پہنچاتے ہیں اور ساتھ ہی کیوٹیز، دانتوں کی فروسدگی اور مسوڑھوں کے امراض میں بھی اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

Advertisement

یادداشت

ماہرین غذائیت کے مطابق فاسٹ فوڈ میں ٹرانس فیٹس اور دیگر چکنائی ذہنی صحت پر بُرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

اس طرح ڈیمینشیا اور الزائمر امراض کا خطرہ ان غذاؤں کو استعمال نہ کرنے والوں کی نسبت 3 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر