
سیب کھانا انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے کیونکہ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز، فائبر اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔
یہ کہاوت تو آپ نے سنی ہو گی کہ جو روزانہ ایک سیب کھاتا ہے اسے ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی لیکن ہم میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو سیب کو اس کے چھلکے کے بغیر کھاتے ہیں۔
یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ جو چھلکے ہم کچرا سمجھ کر پھینک دیتے ہیں ان میں غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔
سیب کو چھلکے کے ساتھ کھانے کے فوائد
وزن میں کمی
روزانہ سیب کھانے سے انسان کا وزن نہیں بڑھتا کیونکہ اس میں فائبر ہوتا ہے، سیب صحت مند جگر کے کام کو سپورٹ کرتا ہے اور ہڈیوں کی صحت کو اچھی طرح سے برقرار رکھتا ہے۔
آنکھوں میں موتیا
سیب کا چھلکا آنکھوں میں موتیا کی بیماری سے بچاتا ہے۔ اگر آپ باقاعدگی سے سیب کھاتے ہیں تو اس کا چھلکا کھانا نہ بھولیں۔
دل کی صحت
سیب کے چھلکے میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا دل صحت مند ہوتا ہے۔
مریضوں کیلئے شفا
وہ تمام افراد جو کسی نہ کسی بیماری کا شکار ہیں اگر روزانہ کی بنیاد پر سیب کھاتے ہیں تو یہ ان مریضوں کو کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News