Advertisement
Advertisement
Advertisement

رات گئے تک جاگنے کی عادت کا بڑا نقصان سامنے آگیا

Now Reading:

رات گئے تک جاگنے کی عادت کا بڑا نقصان سامنے آگیا

موبائل فونز کی وجہ سے آج کل لوگوں میں رات دیر تک جاگنے کا رجحان بڑھ گیا ہے، جو کہ بہت بڑے نقصان کا باعث ہے۔

یہ عادت ایک ایسے ذہنی عارضے کا شکار بناسکتی ہے جو موجودہ عہد میں بہت زیادہ عام ہوچکا ہے۔

یہ بات ایک طبی تحقیق سے سامنے آئی ہے۔

انسانی جسم اور ذہن کا 24 گھنٹے کا ایک قدرتی سائیکل ہے، جسے جسمانی گھڑی بھی کہا جاتا ہے اور یہ نظام ہمارے جذبات اور رویوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔

جرنل آف Affective Disorders میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں انزائٹی سے متاثر ہونے کا خطرہ صبح جلد جاگنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

Advertisement

اٹلی، جرمنی اور چلی کے محققین کی اس تحقیق میں 40 افراد کو شامل کیا گیا، جن میں سے 20 رات گئے تک جاگنے کے عادی تھے جبکہ باقی ایسے تھے جو جلد سونے اور جاگنا پسند کرتے تھے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں انزائٹی کا خطرہ دیگر سے زیادہ تھا کیونکہ ایسے افراد میں خوف یا ڈر سے متعلق ذہنی ردعمل دیگر افراد سے مختلف ہوتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ علی الصبح جاگنے یا رات گئے سونے کی عادت انسانی ذہانت پر اثرانداز ہوتی ہے۔

مگر محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ جلد اٹھنے کی عادت نوجوانوں کے لیے بہت اہم ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جوان افراد عموماً رات گئے تک جاگنا پسند کرتے ہیں جبکہ معمر افراد جلد سونے اور جاگنے کے عادی ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر