Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہد کھانے کے حیرت انگیز فوائد؛ جانیے

Now Reading:

شہد کھانے کے حیرت انگیز فوائد؛ جانیے

شہد کھانا صحت کیلئے انتہائی مفید ہے کیونکہ اس سے آپ بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

 حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہد کھانے سے میٹابولک امراض اور امراض قلب سے تحفظ مل سکتا ہے۔

 تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شہد کھانے سے خالی پیٹ بلڈ گلوکوز، نقصان دہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول، خون میں چکنائی اور جگر پر چربی چڑھنے کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ صحت کے لیے مفید ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے۔

محقیق کا کہنا ہے کہ شہد میں شکر، پروٹین، نامیاتی ایسڈز اور دیگر مرکبات کا ایسا پیچیدہ امتزاج ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

ماضی میں ہونے والے تحقیقی کام میں ثابت ہوا تھا کہ شہد سے میٹابولزم افعال اور دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

Advertisement

خالص شہد کی پہچان کیسے کی جائے؟ جانیے

شہد جسم کو صحت مند رکھنے اور جلد کو جگمگانے کے لیے بھی بہترین چیز ہے اور سنت نبوی میں بھی اسے بہترین قرار دیا گیا ہے۔

مگر آج کے دور میں خالص اشیا حاصل کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے، تاہم خالص شہد بمشکل ہی دستیاب ہوتا ہے، اسی لئے آج ہم آپ کو بتائیں گے خالص شہد کی پہچان کے چند ایسے طریقے جس کے بعد آپ کو شہد خریدتے وقت پریشانی نہیں ہوگی۔

خالص شہد کی پہچان کے طریقے

بہت سے دکاندار اور برینڈز خالص شہد بیچنے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر کچھ وقت بعد وہ شہد استعمال کر کے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹے تھے، ایسے میں اگر آپ چند طریقوں سے خالص شہد کی پہچان کر لیں تو آپ کی مشکل آسان ہو جائے گی۔

شہد کی بوتل کو ہلا کر دیکھیں اگر یہ اتنا گاڑھا ہو کہ اسے ہلایا نہ جا سکے تو یہ خالص شہد ہے۔

Advertisement

شہد کو ٹھنڈا کھانے اور گرم کر کے کھانے میں اگر ذائقے میں فرق محسوس ہو تو وہ خالص شہد ہے۔

گرم کرنے پر اگر شہد میں بلبلے نہ بنیں اور وہ گاڑھا رہے تو خالص شہد ہے۔

اگر ماچس کی تیلی  کوخالص شہد میں ڈبو کر آگ کے قریب لایا جائے تو وہ آگ پکڑ لے گا۔

شہد کو اپنے انگوٹھے پر گرا کر دیکھیں، وہ بہہ کر گِر جائے یا پھیل جائے تو وہ ملاوٹ زدہ ہے، جبکہ خالص شہد آپ کے انگوٹھے سے چپکا رہے گا۔

پانی میں حل کرنے پر اگر شہد نیچے تہہ میں بیٹھ جائے تو خالص شہد ہے اس لئے کہ خالص شہد پانی میں حل نہیں ہوتا۔

شہد کو فریج میں رکھنے سے اگر وہ جم جائے اور کھانے پر چینی جیسا دانے دار لگے تو نکلی شہد ہے کیونکہ خالص شہد کبھی جمتا نہیں ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر