Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم سرما میں گلے کو صحت مند رکھنے کے لیے ان عادات کو اپنائیں

Now Reading:

موسم سرما میں گلے کو صحت مند رکھنے کے لیے ان عادات کو اپنائیں

کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ گلا آپ کے لیے کتنے اہم کام انجام دیتا ہے جیسے آواز پیدا کرنا، خوراک کو غذائی نالی تک لے جاتا ہے اسی طرح ہوا کے لیے ایک گزگاہ کا کام انجام دینا تاکہ وہ سانس کی نالی تک رسائی حاصل کر سکے۔

تاہم لوگوں بڑی تعداد گلے کی مناسب دیکھ بھال اور اس کی صحت کا خیال نہیں رکھتی جب تک کہ اس میں خراش یا نگلنے وقت تکلیف محسوس نہ ہو۔

یہاں ان عادات کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں اپنا کر آپ اپنے گلے کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

ہائیڈریٹ رکھیں

گلے کی اندرونی سطح نہایت نرم بافتوں سے بنی ہوئی ہیں جنہیں صحت مند رکھنے کے لیے نم رکھنا بے حد ضروری ہے۔ کوشش کریں کہ کیفین سے بھرپور مشروبات سے دور رہیں جوجسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔

Advertisement

پیاس لگنے کی صورت میں سافٹ ڈرنک کے بجائے پانی پینے کو اپنی عادت بنائیں۔ ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ روزانہ 6 سے 8 گلاس پانی لازمی پیئے اور اگر آپ ایسی جگہ کام کر رہے ہیں جہاں کا موسم خشک ہے یا ایئر کنڈیشنڈ چل رہا ہو تو پانی کا استعمال بڑھا دیں۔

 ٹوتھ برش کی صفائی کو یقینی بنائیں

جس طرح دانتوں کو باقاعدگی سے صاف کرنے کے لیے برش کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح ٹوتھ برش کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔

دانتوں کی صفائی کے دوران کھانے کے اجزاء اور دیگر مواد سے جراثیم اور بیکٹیریا برش پر جمع ہوجاتے ہیں۔ اس لیے صبح دانت برش کرنے سے پہلے ایک کپ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک ملا کر اس میں اپنے ٹوتھ برش کو بھگو دیں۔ نمکین پانی بیکٹیریل خلیوں دور کر کے برش کو صاف کر دے گا۔

حفظان صحت کے اصول اپنائیں

بنیادی حفظان صحت کے طریقے، جیسے کہ کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا اور کھانے کے برتن اور دیگر ذاتی اشیاء کا اشتراک نہ کرنا، گلے کی خراش کو روکنے میں کافی حد تک معاون ثابت ہوسکتا ہے اس طرح وائرل یا بیکٹیریل گلے کے مسائل دوسروں تک نہیں پھیلے گے۔

Advertisement

گلے کو آرام دیں

اگر آپ کسی ایسے پیشے سے وابستہ ہیں جس میں بات کرنا یا زیادہ بولنا شامل ہے جیسے گلوکار، اداکار، اسپیکر، استاد، یا ڈاکٹر ہیں تو ایسی صورت میں کچھ دیر کے لیے خاموشی اختیار کریں تاکہ گلے کو آرام دیا جاسکے۔

نیم گرم نمکین محلول سے غرارے کریں

جیسا کہ سب ہی یہ بات جانتے ہیں کہ نمک ملے پانی سے  غرارے کرنا بہترین جراثیم کش عمل ثابت ہوتا  ہے اس طرح بیکٹیریا کی نشوونما رک جاتی ہے۔ لہٰذا، صحت مند گلے اور صبح کے وقت صاف ستھرا سانس لینے کے لیے، سونے سے قبل نیم گرم پانی میں نمک ملا کر غرارے ضرور کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر