 
                                                                              پرانے زمانے میں لوگوں کے گھروں میں لان یا صحن ہوتے تھے جہاں وہ پودے لگاتے تھے لیکن آج کل یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ زیادہ ترلوگ فلیٹ یا پورشن سسٹم میں رہائش پذیر ہیں۔
لیکن جن لوگوں کو شوق ہوتا ہے وہ فلیٹ یا پورشن سسٹم میں رہنے کے باوجود بھی اپنے گھروں میں پودے لگاتے ہیں۔
یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کے 6 ایسے بھی پودے ہیں جن کو اگر آپ اپنے گھر میں رکھتے ہیں تو وہ آپ کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
ڈائیفن باچیا نامی پودا گھر میں رکھنا یقیناً اچھا لگتا ہے لیکن یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ جب آپ اس پودے کو کمرے میں بند جگہ پر رکھتے ہیں تو گھرکے لوگوں کو ایک عجیب نشے والی کیفیت ہوسکتی ہے کیونکہ ان کے اندر موجود رطوبت زہریلی ہوتی ہے۔
اس کے پتے اگر کھانے میں آجائیں تو آپ کو منہ میں چھالے ڈائریا، متلی اور گلے میں سوجن ہوسکتی ہے۔
سنسیوریا نامی پودا گھر میں ایسی جگہ رکھنے سے جہاں ہوا نہ آتی ہو گھر کے تمام افراد کو متلی کی کیفیت میں مبتلا کر سکتا ہے کیونکہ اس میں ایک خاص قسم کی رطوبت سیپونن کے نام سے پائی جاتی ہے ، جو کہ زہریلی ہوتی ہے۔
ایلو ویرا کا پودا اکثر لوگ اپنے گھر میں رکھتے ہیں تاکہ اس کی جیل کو دوا کے طور پر استعمال کیا جاسکے لیکن یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کے اس کو گھر میں رکھنے سے آپ مختلف الرجی، ڈائیریا اور گردے کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔
گیندے کے پودے کو اگر گھر کے اندر رکھا جائے تو انسان کو جلد پر خارش ہوسکتی ہے اور اگر یہ کھانے میں مکس ہو جائے تو پیٹ کی مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
ہارٹ لیف نامی پودا دکھنے میں انتہائی خوبصورت ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اس کو اپنے گھروں میں رکھنا پسند کرتے ہیں لیکن یہ کھانے کو نگلنے کی صلاحیت کو خراب کرنے کا باعث بنتا ہے۔
پوتھوس نامی پودے میں کیلشیم اوگزالیٹ موجود ہوتا ہے، اگر اس پودے کے پتوں کو ہاتھ لگایا جائے اور بعد میں وہی ہاتھ غلطی سے چہرے پر لگ جائے تو اس سے ہونٹوں، زبان اور منہ میں خارش ہوسکتی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 