
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بادام کھا کر جسمانی وزن آسانی سے کم کیا جاسکتا ہے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ 30 سے 50 گرام بادام کھانے سے دن بھر میں جسم کا حصہ بننے والی مجموعی غذائی کیلوریز میں نمایاں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔
تحقیق میں یہ جائزہ لیا گیا تھا کہ بھوک کی روک تھام میں باداموں سے کس حد تک مدد ملتی ہے۔
نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ بادام کھانے والے افراد کے ان ہارمونز میں تبدیلیاں آتی ہیں جو خوراک کی خواہش سے جڑے ہوتے ہیں جس سے جسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہوجاتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ بادام پروٹین، فائبر اور فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں جس سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے اور لوگ کم کیلوریز کا استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باداموں کو روزانہ کی غذا کا حصہ بنانا صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News