
نزلہ زکام اور فلو کسی بھی موسم میں ہوکمزروی کا باعث بنتا ہے ایسے میں جسم کو فوری توانائی کی ضرورت ہوتی ہے جسم میں توانائی کو بڑھانے کے لیے عموماً الیکٹرولائٹ ڈرنک کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ ایک ایسا مشروب ہوتا ہے جسے جسم میں موجود نمکیات کو مد نظر رکھ تیار کیاجاتا ہے اور کسی بیماری کی صورت میں اس کا استعمال فوری توانائی بحال کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے انہیں اکثر انرجی ڈرنک بھی کہاجاتا ہے۔
بازار میں کئی طرح کے انرجی ڈرنکس دستیاب ہیں جو مصنوعی اجزاء اور کیمیکل سے تیار کیے جاتے ہیں جو مہنگے ہونے کے ساتھ مضر صحت بھی ہوتے ہیں۔
اسی لیے یہاں گھر میں موجود عام اشیاء سے فرحت بخش انرجی ڈرنک تیار کرنے کے ترکیب پیش کی جارہی ہے جسے بنانا نہایت آسان ہے۔
الیکٹرولائٹس کیا ہیں اور یہ جسم میں کیا اہم کام انجام دیتے ہیں؟
الیکٹرولائٹس بنیادی طور پر ایسی نمکیات ہیں خاص طور پر نمک میں موجود آئن۔ یہ اس لیے اہم ہیں کیونکہ ان کی موجودگی میں دل، پٹھے اور اعصابی خلیے برقی تحریکوں کو لے جانے اور خلیے کی جھلیوں میں دوسرے خلیات تک وولٹیج کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مزید برآں، جب کسی کو اسہال، قے یا ڈائریہ ہوتا ہے یا پھر فلو کی شکایت ہوتی ہے تو ایسی صورت میں جسم میں موجود الکٹرولائٹس کم ہوجاتے ہیں اور اس کمی کو دور کرنے کے لیے فوری انرجی ڈرنک کی ضرورت ہوتی ہے۔
ساتھ ہی ایسے افراد جو باقائدگی سے ورزش کرتے ہیں پسینہ زیادہ بہنے کی صورت میں الیکٹرولائٹس خاص طور پر پوٹاشیم اور سوڈیم کھو دیتے ہیں۔
بازار میں دستیاب ایک عام انرجی ڈرنک میں جو اجزاء موجود ہوتے ہیں ان میں پانی، سائٹرک ایسڈ، ڈیکسٹروز، سوڈیم کلورائیڈ، سوڈیم سائٹریٹ، پوٹاشیم سائٹریٹ اور قدرتی ذائقے شامل ہیں۔
جبکہ دیگر اسپورٹس ڈرنکس میں دیگر نقصان دہ اجزاء جیسے شکر، برومیٹڈ سبزیوں کا تیل اور مصنوعی رنگ استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم یہاں پرجو انرجی ڈرنک تیار کیے جارہے ہیں خالص اور صحت بخش اجزاء سے تیار کیے جارہیں۔
لیموں اورانار کا الیکٹرولائٹ ڈرنک
اجزاء:
¼ کپ لیموں کا رس
¼ کپ انار کا رس
1½ کپ ناریل کا پانی
2 کپ ٹھنڈا پانی
¼ چائے کا چمچ نمک
ہدایات:
کسی برتن میں تمام اجزاء کو شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور سرو کریں۔
ترش الیکٹرولائٹ ڈرنک
اجزاء:
1/4 کپ تازہ لیموں کا رس
1/2 کپ تازہ نارنگی کا رس
2 کپ پانی
2 چمچ خالص شہد یا میپل سیرپ
1/8 چائے کا چمچ سمندری نمک
ہدایات:
تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کراچھی طرح بلینڈ کرکے سرو کریں۔
ادرک الیکٹرولائٹ انرجی ڈرنک
اجزاء:
3 عدد لیموں کا رس
ادرک کا پانی 1/2 لیٹر
1 لیٹر پانی
1/2 چائے کا چمچ سمندری نمک
ادرک کے پانی کی ترکیب:
اجزاء:
1 عدد درمیانے سائز کی ادرک
1 لیٹر پانی
ادرک کا پانی تیار کرنے کا طریقہ:
ادرک کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اب ایک بڑے برتن میں ایک لیٹر پانی لے کر اس میں ادرک شامل کریں اور ابالنے کے لیے رکھ دیں 15 منٹ تک ابالیں، ٹھنڈا ہونے پر مائع سٹیویا جو کہ چینی یعنی مٹھاس کا صحت بخش متبادل ہے شامل کریں اب اسے ایک ایئر ٹائٹ جار میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔
ہدایات:
اس الیکٹرولائٹ بنانے کے لیے تمام اجزاء کو کسی بڑے جگ میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور فریج میں رکھ دیں۔
آپ اپنی مرضی کے مطابق اس ترکیب کو استعمال کر کے اس کی مقدار کو کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News