
گیس ، پیٹ میں درد اور بد ہضمی ٹھیک نہ ہو تو ہمیں کچھ بھی اچھا نہیں لگتا، کبھی کھٹی ڈکار آتی ہیں تو کبھی پیٹ کا سخت ہو جانا لیکن جب تکلیف ہوتی ہے تو ناقابلِ برداشت ہو جاتی ہے۔
ان مسائل سے خود کو بچانے چاہتے ہیں تو یہ 5 چیزیں کوشش کریں روزانہ استعمال کریں:
٭ پپیتا:
پپیتا وہ واحد پھل ہے جس کو ہر کھانے کے بعد کھانے سے ہاضمہ تیزی سے کام کرتا ہے۔ کیونکہ اس میں پیپسن اور اینٹی انزائمز ہوتے ہیں۔
٭ اجوائن:
اجوائن کو گرم پانی کے ساتھ رات سونے سے قبل استعمال کرنا ہاضمے اور گیس کے مسائل سے بچنے کیلئے مفید ہے۔ ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت پھانک سکتے ہیں۔
٭ سونف اور زیرے کی چائے:
سونف اور زیرے کی چائے دن میں 2 مرتبہ پینے سے گیسٹرک کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے اور ساتھ ہی جسم سے اضافی چربی کو بھی پگھلانا آسان ہو جاتا ہے۔
٭ ادرک کا رس:
روزانہ نہارمنہ 2 چمچ ادرک کا رس پی کر تھوڑی دیر بعد نیم گرم پانی کا ایک گلاس پینا اس مسئلے کو حل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
٭ لیموں اور پودینہ:
لیموں کا رس پودینے کی چائے میں ڈال کر پینے سے بھی ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور جسم میں فائبر کی کمی دور ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News