Advertisement
Advertisement
Advertisement

سر درد کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں؟ جانیے

Now Reading:

سر درد کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں؟ جانیے

سر درد ہفتے میں ایک یا دو بار تو ہو ہی جاتا ہے اور اس کو ختم کرنے کیلئے مختلف ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن ان ادویات کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

سر درد کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، انہی میں سے کچھ کا ذکر آج ہم کریں گے اور اگر آپ ان وجوہات کا سدباب کریں تو اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

اسکرین کے زیادہ استعمال سے ہونے والا سر درد

آج کل کے جدید دور میں زیادہ تر لوگ اپنا وقت اسکرین کے سامنے بیٹھ کر گزارتے ہیں جس کے باعث سر درد ہوتا ہے اور بینائی کمزور ہوتی ہے۔

اسکرین کے سامنے زیادہ دیر بیٹھنے سے ہونے والے سر درد کو کمپیوٹر وژن سر درد کہا جاتا ہے، اس کی وجہ وہ تیز روشنی ہے جس کا آپ مسلسل سامنا کرتے ہیں۔

Advertisement

  کمپیوٹر کے زیادہ استعمال سے نہ صرف سر درد ہوتا ہے بلکہ دھندلا پن یا دوہرا وژن جسے بھینگا پن بھی کہا جاتا ہے، آنکھوں میں سرخی کا آجانا، تھکاوٹ اور گردن میں درد بھی ہوتا ہے۔

ان تمام درد اور تکلیف سے بچنے کا حل یہ ہے کہ آپ زیادہ وقت اسکرین کے سامنے نہ گزاریں اور اگر مجبوری ہے تو پھر ہر تھوڑے ٹائم بعد وقفہ لیں۔

جائنٹ سیل آرٹرائٹس سر درد

اگر سر درد کے ساتھ ساتھ جبڑوں میں بھی درد محسوس ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو جائنٹ سیل آرٹرائٹس سر درد ہے، ایسی صورت میں اگر آپ درست ادویات کا استعمال کرتے ہیں تو اس کا علاج ممکن ہے۔

 سروائیکو جینک سر درد

اگر اپ کا سر درد گردن اور کھوپڑی کے درمیان سے شروع ہوتا ہے تو یہ سروائیکو جینک سر درد ہوسکتا ہے، اس درد کے ساتھ جو علامات سامنے آتی ہیں ان میں گردن کے درمیان میں درد ہونا، جکڑن محسوس ہونا، گردن کے پٹھوں میں تکلیف ہونا، سینے کے پٹھوں میں تناؤ اور کندھوں کے ایک حصے میں سختی محسوس ہونا شامل ہے۔

Advertisement

یہ سر درد اس وقت ہوتا ہے جب آپ ایک ہی پوزیشن میں زیادہ تر وقت جھکے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں جنکشن جام ہوجاتا ہے۔

اس درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے مساج، اگر آپ اس قسم کے درد کا شکار ہیں تو مساج کریں گے تو ٹھیک ہو جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر