
کشمش انگور کو سکھا کر بنایا جاتا ہے اور خشک میوہ جات کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
آج ہم آپ کو اس کے فوائد اور استعمال کے طریقوں کے حوالے سے بتائیں گے تاکہ آپ بھی کشمش سے زیادہ سے زیادہ فائدے اٹھا سکیں۔
کشمش میں مینگنیز، وٹامن بی 6،کاپر، پوٹاشیئم اور آئرن کے علاوہ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور فائبر پایا جاتا ہے۔
کشمش میں بورون بھی موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ زخموں کو تیزی سے بھرنے میں مدد دیتا ہے۔
کشمش اور اس کے پانی کے فائدے
حال ہی میں نیوٹریشنل کنسلٹنٹ ڈاکٹر رومیسہ زہرہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ کشمش اینٹی آکسیڈینٹ ہے اس لئے جسم سے زہریلے مادے خارج کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمش بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد کرتی ہے جس سے دل کے فعال درست ہوتے ہیں، خون تیزی سے بنتا ہے، کیلشیم کی وجہ سے ہڈی اور دانتوں کے لئے بہترین ہے۔
اس کے علاوہ کشمش جلد کے لئے بھی اچھی ہوتی ہے، جن لوگوں میں آئرن اور خون کی کمی ہو تو کشمش کا استعمال ان کی کمی کو دور کرتا ہے۔
کشمش کو اگر رات بھر پانی میں بھگو کر رکھا جائے اور صبح نہار منہ پانی کو پی لیا جائے اور کشمش کو چبا کر کھا لیا جائے تو اس سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ اگر ذیابیطس کے مریض دہی میں چینی کی جگہ کشمش ملا کر کھائیں تو گلوکوز کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ قبض ختم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News