
امریکا: یونیورسٹی آف میساچوسٹس ایمہرسٹ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق ایک مخصوص انزائم تناؤ کی صورت میں خلیے کی صحت میں دوہرا کردار ادا کر سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف میساچوسٹس ایمہرسٹ کے محققین کی ایک ٹیم نے یہ جاننے کہ جسم میں موجود خلیے کس طرح تناؤ کو سنبھلاتے اور اس کا ردعمل پیش کرتے ہیں ایک تحقیق کی، جوکہ جنرل سیل رپورٹ میں شائع کی گئی ہے۔
اس تحقیق کے مطابق سی ایل پی ایکس یعنی کلپیکس نامی ایک انزائم جو کہ نقصان کی مرمت کرنے والا انزائم کہلاتا ہے نہ صرف متعدد خلوی مسائل کو حل کرنے کے لیے تبدیل ہو سکتا ہے بلکہ سیل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے سیلولر توانائی کی سطح کو بدلنے پر بھی رد عمل ظاہر کر سکتا ہے۔
یو ماس یمہرسٹ میں بائیو کیمسٹری اور مالیکیولر بائیولوجی کے پروفیسر اور پیپر کے سینئر مصنف پیٹر چیئن کا کہناہے ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ خلیات تناؤ کا جواب کیسے دیتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہم نے ایک خاص انزائمزکا مطالعہ کیا، جسے پروٹیز کہتے ہیں، جو خلیےکے اندر نقصان دہ پروٹینزکو نشانہ بنا کر تباہ کرتے ہیں۔ تاہم یہ پروٹیز منتخب طور پر مخصوص، انفرادی پروٹین واحد پروٹین کو پہچان سکتے ہیں۔ لیکن وہ یہ کیسے کرتے ہیں؟
اس سوال کا جواب جاننے کے لیے چیئن اور اس کے شریک مصنفین نے دو مخصوص پروٹیز کا بغور جائزہ لیا جنہیں لون اور سی ایل پی ایکس کہا جاتا ہے، جن میں سے ہر ایک مختلف نقصان دہ پروٹین کو پہچاننے کے لیے باریک طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔ طویل عرصے سے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ لون سی ایل پی ایکس کلید کی طرح کام کرتے ہیں یعنی ہر ایک صرف ایک قسم کا تالا کھول سکتا ہے اور دوسرا نہیں، اور اگر کسی خلیے میں بھی ان کی کمی ہو تو شدید ضمنی اثرات سامنے آسکتے ہیں۔
چیئن اس بات سمجھانے کے لیے کہتے ہیں، اگر آپ کے پاس کبھی کالج کا ایک انتہائی گندا روم میٹ رہا ہو، آپ جانتے ہیں کہ کوڑے دان کو باقاعدگی سے خالی کرنا کتنا ضروری ہے۔ لون پروٹیز سے محروم ہونا ایک روم میٹ کے مترادف ہے جو کبھی نہ دھوتا ہے، نہ بدلتا ہے اور نہ ہی صاف کرتا ہے۔
تاہم تجربات سے چند حیرت انگیزانکشافات سامنے آئے یعنی جب لون کو بیکٹیریل سیل کالونیوں سے ہٹا دیا گیا، کچھ کالونیاں موجود رہی۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ سی ایل پی ایکس لون جیسا فعل انجام دینے کے لیے بدل سکتا ہے، اور ایسی صورت میں اس کی کچھ صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔
سی ایل پی ایکس اے ٹی پی کے لیے انتہائی حساس ہے یہ ایک نامیاتی مرکب ہےجو تمام زندہ خلیوں کے لیے توانائی کا ذریعہ ہے۔ اے ٹی پی کی عام سطحوں پر، سی ایل پی ایکس اپنے فرائض پر توجہ مرکوز کرتا ہے، لیکن ایک مخصوص، نچلی حد پر یہ اچانک لون کی غیرموجودگی میں صفائی شروع کر دیتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News