Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردرد کی وہ عام وجوہات جسے اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے

Now Reading:

سردرد کی وہ عام وجوہات جسے اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے

دیکھا جائے تو سردرد کو اکثر اوقات کو ایک عام سی کیفیت تصور کیا جاتا ہے جو صحت کے کسی سنگین مسئلے کی جانب اشارہ نہیں کرتی یہ عموماً تھکن کی صورت میں سامنے آتی ہے۔

تاہم کچھ افراد ایسے بھی جو سر درد کو معمولی جان کرایسی ادویات خریدتے ہیں جو ان کے خیال میں وہ اس کیفیت سے نجات دلاسکتی ہے۔ اگرچہ ان ادویات کے استعمال سے سر درد تیزی سے دور ہو جاتا ہے، لیکن بعض اوقات یہ سر درد کسی بیماری کی علامت کے طور پر بھی سامنے آتا ہے یہاں پر ایسے ہی سر درد کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں جو نہ صرف آپ کو جسم کی کیفیت سے آگاہ کرے گی بلکہ اسے دور کرنے کے لیے بہترین علاج یا طریقہ بھی پیش کرے گی۔

اسکرین کے زائد استعمال سے ہونے والا سردرد

موجودہ دور میں صحت کے کئی مسائل سکرین کے زائد استعمال سے جڑے ہیں جیسے سردرد اور بینائی کی کمزوری۔ چونکہ لوگوں کی اکثریت دفتری اوقات  ہوں یا فارغ وقت کمپیوٹریا دوسری اسکرین کے سامنے گھنٹوں بیٹھ کر گزارتے ہیں ایسی صورت میں جو سر درد سامنے آتا ہے اسے کمپیوٹر وژن کا سر درد  کہا جاتا ہے جو کہ سب عام سر درد تصور کیا جاتا ہے  اس کی بنیادی وجہ وہ تیز وشنی ہے جس کا آپ  مسلسل سامنا کرتے ہیں اپنے کمپیوٹر کو استعمال کرتے وقت یا اس کے بعد سر میں درد ہونے کے علاوہ، آپ اس قسم کی علامات کا بھی سامنا کر سکتے ہیں۔

 جیسے دھندلا پن یا دوہرا وژن جیسے بھینگا پن بھی کہا جاتا ہے، آنکھوں میں سرخٰ یا لالی کا آجانا، تھکاوٹ او گردن میں درد شامل ہیں۔

Advertisement

اگر آپ کو اس قسم کے سر درد کا سامنا ہے، تواس کا بہترین حل یہ ہے کہ تیز روشنی کو دیکھنے سے گریز کریں۔ اور اگر کمپیوٹرپر کام مقصود بھی ہو تو کوشش کریں کہ اس کی روشنی کم رکھیں ساتھ ہی آپ کمپیوٹر کی اسکرین کو اپنی آنکھوں کی سطح سے نیچے رکھیں تاکہ بینائی پر زور نہ پڑے۔۔

جائنٹ سیل آرٹرائٹس سر درد

اگر آپ کے سردرد کے نوعیت ایسی ہے کہ جس میں سردرد کے ساتھ جبڑے میں بھی درد محسوس ہو، تو یہ جئنٹ سیل ارٹیرائٹس کی علامت ہو سکتی ہے جبکہ اس کی  دیگر علامات میں وزن میں کمی، دھندلا یا دوہرا وژن، بخار، کھوپڑی کا نرم ہوجانا شامل ہیں۔

یہ سر درد اس وقت ہوتا ہے جب شریانوں کی بیرونی سطح پر سوجن پیدا ہونے لگتی ہے اس سر درد کا سامنا عموماً ایسے افراد کرتے ہیں جن کی عمر کم از کم 50 برس یا اس سے زائد ہوتی ہے۔ اگرچہ یہ ایک سنگین بیماری ہے، تاہم درست ادویات کے استعمال سے اس کا علاج ممکن ہے  جبکہ اسے نظر کرنے کی صورت میں بینائی کو مستقل نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

سروائیکوجینک سر درد

اگر آپ کا سر درد گردن اور کھوپڑی کے درمیان سے شروع ہوتا ہے تویہ سروائیکوجینک سر درد ہوسکتا ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ زیادہ وقت تک ایک ہی پوزیشن میں زیادہ تر وقت جھکے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں سروائیکل اسپائن یا C2 جنکشن جام ہوجاتا ہے جو سردرد کی صوعت میں سامنے آتا ہے۔

Advertisement

یہ سر درد کی ایک بہت عام قسم ہے کیونکہ اس سے یہ نہ صرف ضعیف افراد متاثر ہوتے ہیں بلکہ یہ درد ہر کسی کو متاثر کرسکتا ہے۔ اس درد کے ساتھ جو علامات سامنے آتی ہیں ان میں گردن کے  درمیان میں درد ہونا، جکڑن محسوس ہونا، گردن ے پٹھوں میں تکلیف ہونا، سینے کے پٹھوں میں تناؤ اور کندھوں کے ایک حصے میں سختی محسوس ہونا شامل ہیں۔

اس سے نجات کے لیے مساج ایک بہترین حل ہےجو پٹھوں کو آرام دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر