
ناشتہ دن کی اہم ترین غذا ہوتی ہے اور ایک صحت مند ناشتے سے آپ کو قوت ملتی ہے۔
اگر تو آپ ناشتے کو اہمیت نہیں دیتے تو جان لیں کہ اپنے دن کا آغاز صحت کے لیے ناقص غذا سے کرنا انتہائی نقصان دہ اثرات کا باعث بن سکتا ہے، جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے ناشتہ ممکنہ طور پر دن کا اہم ترین کھانا ہوتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ناشتے میں کیلے کھانا کتنا فائدہ مند ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
کیلا غذائیت سے بھرپور مزیدار پھل ہے۔
اس کی اہم بات یہ ہے کہ اس کو بوڑھے بھی بہت آسانی سے کھا لیتے ہیں اور ہضم بھی ہوجاتا ہے، نرم ہونے کی وجہ سے اس کو کھانا آسان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیلا کھانے کا درست وقت کونسا ہے؟ ماہرین نے بتادیا
کیلے کو اگر ناشتے کے وقت کھایا جائے تو یہ زیادہ مفید ہے کیونکہ اس میں فائبر موجود ہے تو اس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے، قوتِ مدافعت بڑھتی ہے اور نظامِ ہاضمہ اچھا ہوتا ہے۔
ناشتے میں کیلے کا استعمال آپ کی جسمانی غذائی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے اور آپ بے وقت بھوک لگنے کے باعث غیر صحت مند اشیا کھانے سے بچ جاتے ہیں۔
کیلے کی سب سے اہم خاصیت
کیلے میں تین طرح کی قدرتی شکر پائی جاتی ہے، سکروز، فروکٹوز اور گلوکوز۔ کیلے میں فائبر یا ریشے بھی موجود ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کیلے کو فوری توانائی پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News