 
                                                                              امرود کھانا تو سبھی کو پسند ہوتا ہے لیکن کیا آپ اس کے پتوں کے چند فوائد جانتے ہیں؟
اگر نہیں تو آج ہم آپ کو امرود کے پتوں کے ایسے بہترین فوائد بتائیں گے جو آپ کو حیران کر دیں گے۔
امرود کے پتوں کے صحت سے متعلق فوائد
بلڈ شوگر
بلڈ شوگر کے مریضوں کے لیے امرود کے پتے انتہائی مفید ہوتے ہیں کیونکہ یہ بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
کھانسی اور زکام سے نجات
سردیوں کے موسم میں کھانسی اور زکام کا ہونا ایک عام سی بات ہے، ایسی صورت میں اگر مریض کو امرود کے پتوں کی چٹنی دی جائے تو یہ مفید ہوتی ہے کیونکہ امرود کے پتے وٹامن سی اور آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں۔
بلغم
خشک کھانسی اور زکام کے علاوہ اکثر لوگ سردیوں میں بلغم والی کھانسی کا بھی شکار ہو جاتے ہیں ایسے مریض امرود کے پتوں کی چٹنی کا استعمال کر کے بلغم سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
جِلد کو بڑھاپے سے بچائے
امرود کے پتے انسان کی جلد کیلئے انتہائی مفید ہوتے ہیں کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو جِلد کو بڑھاپے سے بچاتے ہیں۔
ذیابطیس کو کنٹرول
شوگر کے مریضوں کیلئے امرود کے پتے انتہائی مفید ہوتے ہیں کیونکہ یہ پتے ذیابطیس کو کنٹرول کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 