Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر آپ بھی اپنے غصے پر قابونہیں پاسکتے تو ان طریقوں کو آزمائیں

Now Reading:

اگر آپ بھی اپنے غصے پر قابونہیں پاسکتے تو ان طریقوں کو آزمائیں

غصہ آنا ایک نامل رویہ ہے اور اگر یہ ایک حد میں رہے تو صحت مند طرزعمل بھی ہے لیکن ہر بات پر شدید غصیلہ رویہ رکھنا جہاں ایک طرف آپ کی صحت کو متاثر کرتا تودوسری جانب لوگوں کو بھی آپ سے دور رہنے اور بات نہ کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ اپنے غصے پر قابوپانے میں کامیاب نہیں ہوپاتے اور بعد میں شرمندگی محسوس کرتے ہیں تو اب پریشان ہونے کے بجائے زیرنظر مضمون میں دیئے جانے والے نکات پر عمل کریں جوغصے کو صحت مند اور مؤثر طریقوں سے پرسکون کرنے میں مؤثرثابت ہوں گے۔

 اظہارسے قبل پرسکون ہونے کا انتظار کریں

اگر آپ کو اس لمحے میں جب غصہ کی وجہ سے ارد گرد کا ماحول بھی متاثر ہورہا ہواور آپ کو اپنا مدعا بہتر انداز میں پیش کرنے اور اپنے خیالات کو جمع کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تو کچھ بھی کہنے سے پہلے کچھ دیر انتظار کرنا بہتر ہے۔ کیونکہ جب آپ کا دماغ پرسکون ہوگا توتب ہی اس کے بارے میں سوچنا آسان ہو جائے گا کہ آپ کیا اظہار کرنا چارہے ہیں۔ غصے کی حالت میں اکثر غلط بات منہ سے نکل جاتی ہے یا غلط فیصلہ ہوجاتا ہے جو بعد میں پچتاوے کا باعث بنتا ہے۔

منظر سے ہٹ کرمحدود وقت کے لیے ہلکی ورزش کریں

Advertisement

جس لمحے آپ کو لگتا ہے کہ تناؤ بڑھ رہا ہے اور آپ غصے میں میں کچھ بھی کہہ دیں گے۔ تو اس مقام سے دور ہوکر کسی قسم کی جسمانی ورزش کی کوشش کریں۔ پیدل چلنا، بائیک چلانا یا یہاں تک کہ چہل قدمی کرنا بھی آپ کے تناؤ کی سطح کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی، اس طرح آپ پرسکون ہوکر صورتحال کا زیادہ سطحی انداز میں سامنا کرپائیں گے۔

پرسکون بنانے کے لیے گہری سانسیں لیں

سانس کی مشق دماغ کو پرسکون رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لیے غصہ کی حالت میں کوشش کریں کہ گہری سانسیں لیں۔ اپنی ناک سے سانس لیں اور اپنے پھیپھڑوں کو ہوا سے بھریں، اسے چند سیکنڈ کے لیے روک کر رکھیں، اور بہت آہستہ آہستہ اپنے منہ سے ہوا کو خارج کریں۔ اس عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک کہ آپ خود کو پرسکون محسوس نہ کریں۔ گہری سانسیں لینے سے آپ کے جسم کی لڑائی یا غصے کے ردعمل کی مختلف علامات کی نفی کرنے میں مدد ملتی ہے جیسے تناؤ کی صورت جو علا متیں سامنے آتی ہیں ان میں  پٹھوں میں تناؤ، ضرورت سے زیادہ پسینہ آنا، دل کی دھڑکن میں اضافہ، اور تیزیا سست رفتار سے سانس لینا شامل ہے۔

دوسروں کو قائل کرنے کی کوشش سے گریز کریں

ہر انسان مختلف نقطہ نظر رکھتا ہے اوریہ بات بالکل قابل فہم ہے اگر آپ کے سامنے موجود شخص آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتا یا وہ شاید آپ کو اپنے نقطہ نظرکے مطابق تبدیل ہونے کے لیے نہیں کہہ رہا اور توقع نہیں کر رہا ہے تویہ ایک اچھی بات ہے کہ آپ دونوں اسے خوشی سے قبول کریں کہ دونوں کی رائے ایک دوسرے سے مختلف ہے۔

دوسرے شخص کے بارے میں آپ کیا محسوس کرتے ہیں اس پر توجہ دیں

Advertisement

کسی بھی مسئلے کے بارے میں بات کرتے وقت، لفظ” میں” کے ساتھ دلائل پر توجہ مرکوزرکھیں تاکہ مخالف شخص پر یہ ظاہر کیا جا سکے کہ آپ حقیقت میں کیسا محسوس کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ غیر ضروری طور پر دوسرے فریق پر الزام لگانے سے گریز کریں۔ مثال کے طور پر، آپ کہہ سکتے ہیں کہ مجھے برا لگا  کہ آپ 15 منٹ تاخیر سے پہنچے اس کے بجائے یہ نہ کہیں کہ آپ کبھی بھی وقت پر نہیں آتے۔

 تناؤ کو منتشر کرنے کے لیے کچھ مزاح کا استعمال کریں

طنز و مزاح کی ایک جھلک بھی تناؤ کودور کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی واقعی لڑنا نہیں چاہتا۔ کچھ مزاحیہ جملےادا کرنے سے ہر طرح کے جھگڑے کو فوری ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ تاہم، اس میں طنزکا عنصرشامل نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ اس طرح یہ دوسرے شخص کے جذبات کو ٹھیس پہنچا سکتا ہے اور یہاں تک کہ صورتحال کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

معاف کرنا اور سبق لینا سیکھیں

معاف کرنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہوتا لیکن، جیسا کہ پرانی کہاوت ہے، یہ ایک مافوق الفطرت انسان کی خاصیت ہے۔ تاہم رنجش یا کدورت رکھنا ایک ایسا عمل ہے جوآپ کی بہت ساری مثبت توانائیوں کو ضائع کردیتا ہے ۔ تناؤ ختم ہونے کے بعد، مستقبل میں اسی طرح کی پریشانی سے بچنے کے لیے ماضی سے سبق سیکھنا نہایت ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر