
کینو غذائی اجزاء اور پانی کے مواد سے بھرا ہوا ہوتا ہے اسی لیے کینو کو مدافعتی نظام کے لیے نعمت سمجھا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس اورنج جوس جسم کے اندر موجود زہریلے اور فاسد مادوں کو ختم کرتا ہے۔
کینو کے جوس کے حیرت انگیز فوائد
کینو کا جوس ان تمام افراد کیلئے انتہائی مفید ہے جن کے ہاتھ اور پاؤں سن ہو جاتے ہیں، ایسے لوگ اگر روزانہ کی بنیاد پر ایک گلاس کینو کا جوس پیئیں تو اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
کینو کا رس جلد کو نکھارتا ہے اور ایکنی سے نجات دلاتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔
صرف کینو کا رس ہی نہیں بلکہ اگر آپ کینو بھی کھا لیں تو یہ بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی اور اے پایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News