لیموں سپرفوڈ میں شامل ایک ایسی سبزی ہے جس میں انتہائی صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر تے ہیں۔
لیموں میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن بی اور سی، منرلز اور فلیوونائڈز یہی نہیں بلکہ یہ اپنے اندراینٹی سوزش، اینٹی وائرل اور قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات بھی رکھتا ہے جو آپ کے جسم کو انفیکشن اور صحت کے مختلف مسائل سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ بات توآپ سب ہی جانتے ہیں کہ لیموں کو موٹاپہ کم کرنے لیے سب سے مفید مانا جاتا ہے۔ اور موٹے افراد کے لئے وزن کم کرنا کسی معرکہ سے کم نہیں، خصوصاً پیٹ اور کمر پر جمی چربی سے چھٹکارا پانا ممکن نہیں ہوتا بہت جتن کرنے کے بعد بھی خاطر خواہ نتائج بر آمد نہیں ہوتے، اس لئے موٹاپا کم کرنے کے لئے میٹابولزم کوتیز کرنا ضروری ہے تاکہ جمی چربی ایندھن کے طور پر استعمال ہوسکے۔
لیموں ہاضمے سے جڑے کئی مسائل کو دور کرنے کے ساتھ نظام انہضام تیزکرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کے بغیر وزن کم کرنے جیسا ہدف حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے۔
لیموں ایک ایسی سبزی ہے جس کا رس تھوڑی مقدار میں بھی ہوتو کارآمد ہے یہاں صرف آدھا لیموں روز استعمال کرنے پر آپ وزن کم کرنے جیسا اہم کام انجام دے سکتے ہیں۔
لیموں کے رس میں تیزاب کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو میٹھے کھانوں کے منفی اثرات کو کم کرنے اور نظام انہضام کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ اس اضافی وزن کو کم کرنے کے لیے لیموں کے استعمال کا ایک مؤثر طریقہ بیان کیا جارہا ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے لیموں کا مشروب:
لیموں کو آدھا کاٹ ایک گلاس میں اس کا رس نچوڑ لیں، اب گلاس میں کمرے کے درجہ حرارت کا پانی شامل کریں۔ ٹھنڈا پانی شامل کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح آپ کے جسم کو لیموں کے رس کو گرم کرنے کے لیے اضافی کوشش کرنا پڑے گی۔ اب اچھی طرح حل کر کے پی لیں۔
نوٹ: بہتر نتائج کے لیے اس مشروب کو صبح کے وقت نہار منہ استعمال کریں۔
آدھا بچہ ہوا لیموں کسی پیپرٹاول میں لپیٹ کر فریج میں محفوظ کر لیں۔
اگر آپ یہ نسخہ باقاعدگی سے استعمال کریں گے تو آپ کے جسم میں موجود کیلوریز کے استعمال سے قبل ہی میٹابولزم تیز ہوجائے گا اور آپ جو بھی غذا کھائیں وہ چکنائی کی صورت میں جسم میں جمع ہونے کے بجائے ہضم ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
