Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہربل بام گھر میں بنائیں سردی میں سینے کی جکڑن اور کھانسی سے راحت پائیں

Now Reading:

ہربل بام گھر میں بنائیں سردی میں سینے کی جکڑن اور کھانسی سے راحت پائیں

سردیاں جہاں اپنے ساتھ ٹھنڈی ہو ائیں ،مزیدار پھل اور میوے لے کر آتی ہیں وہیں ان کے ساتھ کئی بیماریاں بھی چلی آتی ہیں ۔ جیسے نزلہ زکام،کھانسی اور بخارجواس موسم میں بہت عام ہو جاتے ہیں۔

،ان بیماریوں سے سب سے زیادہ بچے اور ایسے افراد جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے متاثر ہوتے ہیں ۔ یہ بات تو سب ہی مائیں جانتی ہیں کہ جب بچے بیمار ہو جائیں تو ان کا امتحان شروع ہو جاتا ہے، بچے بیماری کی صورت میں چڑچڑے ہو جاتے ہیں کوئی بھی دوا لینے یا قہوہ پینے سے دور بھاگتے ہیں توانہیں رات سوتے وقت سینے اور گردن میں تھوڑی سی ہر بل بام لگادی جائے تو یہ بھی کسی دوا سے کم نہیں بلکہ اس کی اثر انگیزی اس بھی کہیں زیادہ ہے ۔ تو آج ہی فرح کے بتائے ہو ئے طریقے سے یہ ہربل بام بنائیں اور سردی کی ان بیماریوں سے نجات پائیں ۔

اجزاء:

 اس ہربل بام کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں میں  ایک کھانے کا چمچ پیٹرولیم جیلی، ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل، دوچٹکی لونگ کا پاؤڈر، چٹکی بھر پیپر منٹ اور چٹکی بھر ہلدی شامل ہے۔

ترکیب:

Advertisement

ایک فرائی پین میں پیٹرولیم جیلی ڈال کر دھیمی آنچ پر پگھلالیں ،پھر اس میں ناریل کا تیل شامل کریں ساتھ بقیہ اجزاء بھی شامل کردیں ،پھر انہیں اچھی طرح مکس کریں ،اس کے بعد اسے کسی جار یا بوتل میں بھر کر رکھ دیں یہ تھوری دیر میں جمنا شروع ہو جائے گی ۔ اب اسے کھانسی اور سینے کی جکڑن میں بچے کے سینے اور گردن میں لگائیں آپ دیکھیں گے کہ یہ بچے کو ان بیماریوں سے نجات دے کر آرام پہنچائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر