Advertisement
Advertisement
Advertisement

لونگ کو گرم پانی میں رات بھر بھگو کر کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

Now Reading:

لونگ کو گرم پانی میں رات بھر بھگو کر کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

لونگ کا استعمال صدیوں سے ہوتا چلا آرہا ہے، کھانوں کے علاوہ اس کا استعمال ادویات سازی میں بھی کیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین لونگ کے مختلف فوائد بیان کرتے ہیں، جیسے دانت کے درد میں لونگ کا استعمال مفید، جسم کا درد ختم کرنے کیلئے، بلغم کا مکمل خاتمہ، پیٹ کی بیماریاں، قبض کی شکایت سمیت نظام ہضم کی شکایت میں انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لونگ کو گرم پانی میں رات بھر بھگو کر کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

اکثر لوگوں کو کھانا دیر سے ہضم ہونے کی شکایت رہتی ہے ایسے میں لونگ آپ کے معدے کو طاقت دیتی ہے، کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے ساتھ ہی قبض کی شکایتوں سے بچاتی ہے۔

خواتین کو دورانِ حمل دانتوں کے درد کی شکایت رہتی ہے اور بہت تکلیف دہ ہوتی ہے ایسے میں آپ لونگ کا استعمال کریں یا صرف منہ میں رکھ کر اس کا پانی جذب کریں یہ بہت کارآمد ہے۔

Advertisement

لونگ کا استعمال آپ کے جگر کو صاف کرتا، مضبوط بناتا اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں آسانی پیدا کرتی ہے۔

لونگ اینٹی آکسیڈنٹ ہے اسی وجہ سے مسوڑوں کے انفیکشن، منہ کے چھالوں میں مفید ہے۔

خواتین کو شوگر بڑھنے سے وزن بڑھنے کی شکایت مردوں کے مقابلے زیادہ ہے اور لونگ کو کھانے سے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔

جوڑوں اور گھٹنوں کے درد کے لئے لونگ کھائیں اور اس کا تیل لگا کر گھٹنوں پر مساج کریں۔

 لونگ کو پانی میں بھگو کر رات بھر رکھ دیں اور صبح نہار منہ استعمال کرنے سے نہ صرف معدے کے مسائل ہوتے ہیں بلکہ وہ خواتین جو جلد حاملہ ہونا چاہتی ہیں ان کے لیے یہ سب سے زیادہ مفید ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر