Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولی سے کن 5 بیماریوں کا علاج ممکن ہے؟ جانیے

Now Reading:

مولی سے کن 5 بیماریوں کا علاج ممکن ہے؟ جانیے

مولی کا شمار زیرِ زمین اگنے والی سبزیوں میں ہوتا ہے جسے نہ صرف پکا کر بلکہ کچا بھی کھایا جاتا ہے۔

 ہم میں سے بہت سے لوگ یہ تو جانتے ہیں کہ مولی سلاد کے طور کھائی جاتی ہے لیکن اس بات سے ناواقف ہیں کہ اسے مختلف امراض میں دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

   یرقان سے نجات

پیلیا میں مولی کے پتوں کا عرق اور خاص کر سیاہ مولی بہت مفید ثابت ہوتی ہے کیونکہ یہ خون کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جگر اور معدے کے لئے دوست کی طرح ہے۔

برص کا علاج

Advertisement

جلد کی ایک ایسی بیماری جسے برص کہا جاتا ہے اس کا علاج مولی کے بیج سے کیا جاتا ہے، مولی کے بیج کو پیس کر سرکہ یا ادرک کے عرق میں ملایا جاتا ہے اور پھر ان حصوں پر لگایا جاتا ہے۔

 دمہ اور کھانسی کا علاج

کھانسی ، نزلہ جب بڑھنے لگے تو پھیپھڑوں کو صاف کرنے کے لئے مولی کا استعمال بہت مفید ہے، یہ سانس کے انفیکشن کو جڑ سے ختم کرتی ہے۔

قبض اور بواسیر کا علاج

وہ افراد جنہیں اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے وہ مولی اپنی خوراک میں شامل کر لیں، کیونکہ مولی میں دیر سے ہضم ہونے والے کاربو ہائیڈریٹس شامل ہوتے ہیں اور وہ دیر تک جسم کا حصہ بنا رہتا ہے جس کی وجہ سے قبض نہیں ہوتی۔

   تیز بخار کا علاج

Advertisement

اگر کسی شخص کو تیز بخار ہو اور اس میں کمی نہ آرہی ہو تو ایسی صورت میں مولی کا رس نکال کر اس میں حسب ضرورت کالا نمک شامل کریں اور کچھ چمچے مریض کو پلائیں، اس عمل سے 15 منٹ میں بخار اتر جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر