
گاجر ایک ایسی سبزی ہے جس کو صرف پکا کر ہی نہیں بلکہ کچا بھی کھایا جاتا ہے اور یہ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔
گاجر میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز، معدنیات، فائبر اور بیٹا کیروٹین موجود ہوتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ گاجر کن 5 بیماریوں سے بچاتی ہے۔
بلڈ پریشر اور دل کیلئے
بلڈ پریشر اور دل کی صحت کیلئے گاجر انتہائی مفید ہوتی ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو خون کی نالیوں کو آرام دینے میں مدد کرتا ہے۔
آنکھوں کی صحت
آپ نے اکثر لوگوں کو کہتے سنا ہو گا کہ اگر آپ کی نظر کمزور ہے تو گاجر کھائیں اور اس کا جوس پیئیں۔
لیکن اگر آپ نظر کمزور ہونے سے قبل ہی گاجر کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کی نظر کمزور نہیں ہو گی۔
جلد کی صحت
گاجر کیروٹینائڈز سے بھرپور ہوتی ہے، ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیروٹینائڈز سے بھرپور پھل اور سبزیاں جلد کی نشونما کو بہتر بناتی ہیں، ایسی سبزیوں کو کھانے والے اپنی عمر سے کم اور جوان نظر آتے ہیں۔
ہارمونل توازن
کچی گاجر کے فائبر انسانی جسم میں خود کو اضافی ایسٹروجن سے جوڑتا ہے اور اسے جسم سے نکالنے میں مدد کرتا ہے۔
ایسٹروجن کا جسم سے نکلنا ضروری ہے کیونکہ بہت زیادہ ایسٹروجن مختلف ہارمونل رکاوٹوں کا باعث بن سکتا ہے جس میں ایکنی، پی ایم ایس، موڈ میں اتار چڑھاؤ وغیرہ شامل ہیں۔
کینسر کا خطرہ کم
گاجر کیروٹینائڈز سے بھرپور ہوتی ہے، اسی وجہ سے گاجر کھانے سے آپ کئی قسم کے کینسر سے بچ سکتے ہیں، اس میں پروسٹیٹ، بڑی آنت اور پیٹ کے کینسر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گاجر کھانے سے خواتین میں چھاتی کے کینسر کا خطرہ بھی کم ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News