Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچے کی پیدائش کے بعد یہ عمل ماں کو جلد بوڑھا کر سکتا ہے

Now Reading:

بچے کی پیدائش کے بعد یہ عمل ماں کو جلد بوڑھا کر سکتا ہے

ماں بننا ہر عورت کا خواب ہوتا ہے اور یہ قدرت کا ایک حسین ترین عمل ہے ۔ دیکھا گیا ہے کہ جب بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو وہ کئی ماہ تک اپنے والدین کو بے وقت جگا کر ان کی نیند خراب کرتا رہتا ہے ۔

اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بچہ اپنی پیدائش سے لے کر پہلی سالگرہ تک اپنے والدین کی دوہزار گھنٹے کی نیند متاثر کرتا ہے لیکن والدین میں سے ماں کی نیند زیادہ خراب ہوتی ہے ۔

امریکی ماہرین نے اپنی نئی تحقیق میں اس بات کا عمر رسیدگی کے حوالے سے جائزہ لیا ۔

اس تحقیق میں کئی حاملہ خواتین کے خون کے نمونے لئے گئے اور بچے کی پیدائش سے لے کر ایک سال تک ان میں سونے جاگنے کے عمل کی تفصیلات بھی لی جاتی رہیں ۔ ایک سال بعد دوبارہ ان تمام خواتین سے خون کے نمونے لئے گئے اور ان میں ٹیلومرز کی لمبائی کا موازنہ،بچے کی پیدائش سے قبل لئے گئے نمونوں سے کیا گیا ۔

جب ان دونوں کا موازنہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ بچے کی پیدائش کے بعد سال بھر جن خواتین کی نیند زیادہ خراب رہیں ان کے خلیوں میں ٹیلومرز کی لمبائی بھی نمایاں طور پر کم رہی ۔ جبکہ ان کی نسبت وہ خواتین جن کی نیند کم متاثر ہوئی یا ان کا دورانیہ کم رہا ان میں ٹیلومرز کی لمبائی میں کچھ خاص فرق نہیں پڑا ۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹیلومرز وہ سالمات (مالیکیولز)کروموسومز وہ خلیے میں کروموسومزکے سروں پر ڈھکنوں کی صورت میں موجود ہوتے ہیں ۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے ،ویسے ویسے ٹیلومرز کی لمبائی کم ہوتی جاتی ہے یہاں تک کہ یہ بڑھاپے تک پہنچنے پر بہت مختصررہ جاتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیلومرز کی لمبائی کو خلوی سطح پر عمر کا پیمانہ بھی قرار دیا جاتا ہے ۔

بچے کی پیدائش کے بعد روزانہ دو گھنٹے یا اس سے زیادہ متاثر ہ نیند لینے والی خواتین کے ٹیلومرز کی لمبائی میں ہو نے والی کی کمی اس بات کی جانب نشاندہی کرتی ہے کہ اس ایک سال کے عرصے میں ان کی عمر بھی تین سے سات سال تک بڑھ چکی ہیں ۔

نیند کی کمی کے باعث وقت سے پہلے بڑھاپے کی آمد ایک خطرناک بات ہے کیو نکہ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ایسی خواتین کو وہ تمام بیماریاں بھی کم عمری میں ہوسکتی ہیں جو اکثر ساٹھ سے ستر سال کی عمر میں لاحق ہوتی ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر