
سردیاں شروع ہوتے ہی گرم گرم دودھ کا استعمال بڑھ جاتا ہے، گرم دودھ میں اگر جلیبی ڈال لی جائے تو وہ مرغوب غذا بن جاتی ہے۔
ہفتے میں ایک بار بھی اگر آدھا کلو دودھ میں ایک پاؤ یا آدھا پاؤ جلیبیاں کھالی جائیں تو زندگی کا رنگ ہی بدل جاتا ہے، کمردرد، تھکاوٹ، پریشانی، اعصابی تناؤ، نزلہ، زکام، بخار، ہڈیوں ، جوڑوں کا درد، سردرد، پٹھوں کا درد کھچاؤ جیسی بیماریوں کی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ آپ کے قریب بھی آئیں۔
دودھ جلیبی کو کھانے کے اہم طبی فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔
سردی سے بچاتی ہے
دودھ اور جلیبی کا ملاپ کیلشیم، پروٹین اور کاربوہائيڈریٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے اور جسم میں گرمی مہیا کرتی ہے جو کہ سردی کے اثرات کا خاتمہ کرتی ہے اور جسم کو سردی سے مقابلہ کرنے کی طاقت فراہم کرتی ہے۔
جسم کے درد کو دور کرتی ہے
سردی کے موسم میں ہڈیوں میں درد ہونا ایک عام سی بات ہوتی ہے خاص طور پر جوڑوں کے درد کے مریض اس موسم میں ان دردوں سے بہت پریشان نظر آتے ہیں۔
ایسے افراد دن میں ایک بار دودھ جلیبی کا استعمال کریں اس سے ان کی ہڈيوں کی سوزش میں نا صرف کمی واقع ہو گی بلکہ دودھ جلیبی کی گرمی سے دردوں میں بھی آرام ملے گا۔
پٹھوں کے کھنچاؤ کو ختم کرتی ہے
انسانی جسم میں پٹھے جسم کو نہ صرف حرکت دینے میں استعمال ہوتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تمام اہم افعال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، مگر سردی کے موسم میں ان میں سوزش اور سختی کے باعث شدید درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔
اس صورت میں دودھ جلیبی کا ایک پیالہ نا صرف ان پٹھوں کی سوزش کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ ان میں گرمی فراہم کر کے ان کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
نزلہ زکام میں افاقہ
ناک کا بند ہو جانا یا پھر نزلہ کا بہنا بخار اور سردرد کا سبب بن سکتا ہے اس صورت میں گرم چیزوں کا استعمال نہ صرف اس کیفیت کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ دودھ جلیبی کا روزانہ استعمال اس سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
ڈپریشن سے نجات
جلیبی کی مٹھاس انسان کے خوش ہونے والے ڈوپامائن کے افراز کا سبب بنتی ہے جس سے انسان کا موڈ بہتر ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے وہ خوشی محسوس کرتا ہے اور اس کو ڈپریشن سے بھی نجات ملتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News