Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنوسس انفیکشن کے لیے یہ 5 بہترین قدرتی علاج آزمائیں

Now Reading:

سائنوسس انفیکشن کے لیے یہ 5 بہترین قدرتی علاج آزمائیں

دنیا کی بڑی آبادی سائنوسس کے مسئلے سے دو چارہے جس وجہ سے وہ اکثر سردرد، نزلہ و زکام اور بند کا سامنا کرتے ہیں۔ اس کے لیے عموماً کئی طرح کی ادویات تجویز کی جاتی ہیں تاہم بہت سے گھریلوعلاج بھی اس کے لیے کار آمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

سائنوسس انفیکشن کیا ہے؟

ڈاکٹر ایکس کے مطابق، سائنوسس، یا سینوس کیوٹیز، وہ خالی جگہیں ہیں جن میں ہوا آپ کی ناک کے ارد گرد کی ہڈیوں کے اندر سے گزرتی ہے۔ یہ انفیکشن اس وقت جنم لیتا ہے جب ناک کی اندرونی سطح میں سیال جمع ہونے کی صورت میں سوجن ہوجاتی ہے۔

عام طور پر آپ کے سائنوسس ہوا سے بھرے ہوتے ہیں، اور جب سائنوسس بلاک ہو جاتے ہیں اور سیال سے بھر جاتے ہیں، تو اس طرح ان میں مختلف بیکٹیریا، جراثیم، فنگس اور وائرس کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور یہی جراثیم انفیکشن کا باعث بنتے ہیں۔

سائنوسس کے لیے اینٹی بایوٹک کے استعمال کے بجائے یہاں پیش کئے جانے والے گھریلوعلاج  آزمائیں جو اس ضمن میں کارگرثابت ہوں گے۔

Advertisement

سائنوسس کا قدرتی علاج:

لہسن

لہسن کو بہترین قدرتی اینٹی بایوٹک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ سپر فوڈ میں شامل یہ سبزی اپنے اندر سائنوسس سمیت مختلف امراض سے بچاؤ کے لیے صحت بخش اجزاء لیے ہوئے ہے۔

ایک تحقیق میں مختلف شرکاء کونومبر اور فروری یعنی موسم سرما کے ان دوماہ کے درمیان 12 ہفتوں تک لہسن کے سپلیمنٹس یا پلیسبودیئے گئے۔ تحقیق کے اختتام پر لہسن کھانے والے شرکاء نزلہ وزکام سے بچے رہے جبکہ فلوہونے کی صورت میں دوسرے گروپ کی نسبت کم وقت میں صحت یاب بھی ہوگئے۔

جبکہ پلیسبو گروپ کے شرکاء علاج کے 12 ہفتوں کے دورانیے میں ایک سے زیادہ بار فلو کا شکار ہوئے۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق لہسن کا استعمال سردی کے موسم میں نزلہ وزکام سے بچانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں جو سائنوسس کی بنیاد ہیں۔

Advertisement

پانی زیادہ استعمال کریں

ہائیڈریٹ رہنے سے آپ کا جسم مختلف امراض سے بچا رہتا ہے اسی میں سائنوسس بھی شامل ہیں۔ تو کوشش کریں کہ دن بھر پانی پینے کو یقینی بنائیں اورکم از کم آٹھ گلاس پانی ضرور استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو ساتھ ہی کیفین سے بھرپورمشروبات سے دور رہیں جو جسم میں  پانی کی کمی کاسبب بنتے ہیں۔

بھاپ لیں

اسٹیم یا بھاپ لینا سائنوسس میں کار آمد ثابت ہوتا ہے اس کے لیے گرم پانی میں پیپرمنٹ یا یوکلپٹس کے تیل کے صرف چند قطرے ڈال کر اسٹیم لینے سے ناک میں جمنے والے بلغم کو صاف کرنے مدد ملتی ہے۔

 مصالحے کا زائد استعمال کریں

مرغن اور مصالحے دار غذائیں سائنوسس میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ جو آپ کی ناک کو بہنے پر مجبور کرتی ہے اس طرح جمع ہوا سیال خارج ہونے لگتا ہے۔

Advertisement

وٹامن سی

وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور آپ کا مدافعتی نظام جتنا مضبوط ہوگا آپ اتنے ہی انفیکشنز سے محفوظ رہیں گے۔

وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر آپ کے خلیوں کو آزاد ریڈیکل کے نقصان سے بچانے میں مدد کرتاہے۔ جوکئی طرح کے امرض کا سبب بنتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر