
آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں لیموں اور زیتوں کے تیل کے استعمال کا ایسا طریقہ بتا رہے ہیں ، جو کہ آپ کی صحت کے ان چار بڑے مسائل کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ لیموں کو بھی زیتون کے تیل میں نچوڑ کر پینے سے کوئی فائدہ ہوسکتا ہے؟ نہیں تو آئیے ہم بتاتے ہیں۔
لیموں اور زیتون کے تیل کو ساتھ ملا کر پینے کے فوائد
• قبض:
لیموں اور زیتون کا تیل یہ دونوں اجزاء ایسے ہیں جو نا صرف معدہ کو طاقت دیتے ہیں بلکہ ساتھ ہی پیٹ میں کھانے کے ذرات کو باریک کرتے ہیں تاکہ وہ آسانی سے خآرج ہوسکیں اور یوں قبض بھی جلد ختم ہوجاتی ہے۔
• دل:
دل ہمارے جسم کا سب سے اہم حصہ ہے جو کام کرنا چھوڑ دے تو انسان زندہ نہیں رہ سکتا اور لیموں کے رس کو زیتون کے تیل میں ملا کر پینے سے دل کی صحت بحال ہوتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ شریانیں جن میں کسی بھی قسم کی بلاکیج ہوتی ہے اس عمل سے وہ بھی ختم ہوجاتی ہے۔
• پتے میں پتری:
پتے میں پتری ایک تکلیف دہ مسئلہ ہے ایسے میں آپ صبح نہارمنہ ایک چمچ زیتون کا تیل اور لیموں کا رس ملا کر پیئیں۔
اس کے ساتھ ہی آدھا گلاس نیم گرم پانی بھی پی لیں تو یہ پتے کی پتری کو بھی باآسانی خارج کرنے میں مددگار ہوتا ہے بلکہ جگر اور لبلبے کو بھی طاقت دیتا ہے۔
• گھٹیا کا درد:
آپ روزانہ صبح لیموں اور زیتوں کا تیل ملاکر ایک چمچ پیئیں۔ اس کے علاوہ اس سے گھٹنوں میں مالش کرلیں آپ کو یقیناً کسی حد تک ضرور فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News