Advertisement
Advertisement
Advertisement

املی کے پتوں کی کٹھی میٹھی چائے کے حیران کن فوائد

Now Reading:

املی کے پتوں کی کٹھی میٹھی چائے کے حیران کن فوائد

املی کے پتے روایتی ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔ املی کے پتوں میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی ملیریل، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی ایستھمٹک خصوصیات ہوتی ہیں۔

یہ آپ کے جگر اور معدے کو صاف رکھنے میں مدد دیتے ہیں، اس کے علاوہ، یہ دل کو محفوظ رکھنے میں بھی کارآمد ہیں ۔

آپ املی کے پتے چائے کی شکل میں بھی پی سکتے ہیں، اسے جڑی بوٹیوں والی چائے کی شکل میں پی سکتے ہیں۔

آئیے اس اسٹوری میں املی کے پتوں سے چائے بنانے کا طریقہ اور اس کے فوائد جانتے ہیں۔

املی کے پتوں کی چائے

Advertisement

پانی 2 کپ
املی کے پتے 1 مٹھی
ادرک آدھا انچ (پسی ہوئی)
ہلدی 2 چٹکی
شہد 2 چمچ
پودینے کے پتے 3 سے 4

Advertisement

سب سے پہلے املی کے پتوں کو اچھی طرح دھو کرصاف کر لیں۔ اس کے بعد ایک پین میں 2 کپ پانی ڈال کر اچھی طرح ابلنےدیں۔

اب املی کے پتے، ادرک، ہلدی اور پودینے کے پتے ڈال کر اچھی طرح پکنے دیں۔

اس کے بعد جب پانی اچھی طرح ابل جائے تو اسے ایک کپ میں چھان لیں۔

اب حسب ذائقہ شہد ملا کر پی لیں۔

املی کی پتیوں کی چائے کے صحت پر فوائد

Advertisement

1۔ وزن کم کرے

املی کے پتوں سے بنی چائے پینے کے صحت کے لیے بہت سے فوائد ہیں۔

دراصل یہ چائے میٹابولک سنڈروم پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے ساتھ اس کے استعمال سے آپ کو بھوک بھی کم لگتی ہے۔ یہ آپ کے جسمانی وزن کو کم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ املی کے پتوں کے عرق میں موٹاپا مخالف خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ وزن کم کرنے میں کارگر سمجھی جاتی ہیں۔

2۔ میٹا بولزم کو بہتر بنائے

املی کے پتوں میں موجود غذائی اجزاء آپ کو ہاضمہ والے ایسڈ (بائل ایسڈ) پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

Advertisement

یہ آپ کے ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔ اس چائے کے استعمال سے ہاضمے کے مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔

ایسی صورت حال میں آپ املی کی چائے کو اپنی معمول کی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔ تاکہ اس مسئلے سے مستقل نجات مل سکے۔

3۔ دل بھی جوان بنائے

املی کے پتوں میں دل کے مسائل کو دور کرنے کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ ہمیں فری ریڈیکلز سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

اس کے علاوہ املی کے پتوں میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہیں جو جسم میں فری ریڈیکلز کے اثرات کو کم کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر