Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ فالج کی خاموش علامات سے واقف ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ فالج کی خاموش علامات سے واقف ہیں؟
فالج

فالج کا حملہ اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کو خون کی فراہمی کم یا اس میں خلل پیدا ہونے کے سبب دماغ غذائی اجزاء اور آکسیجن سے محروم ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں دماغی خلیات مردہ ہونے لگتے ہیں۔

تاہم فالج بلڈ کلوٹ کی وجہ سے شریان کے بند ہونے جسے (اسکیمک اسٹروک)، یا خون کی نالی کے پھٹنے یا رسنے (ہیموریجک اسٹروک) کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔

اسی طرح کچھ افراد اپنے دماغ میں خون کے بہاؤ میں عارضی رکاوٹ کی بنا پر بھی فالج کا سامنا کر سکتے ہیں، جسے عارضی اسکیمک اٹیک کہا جاتا ہے۔

فالج کے نتیجے میں کچھ واضح علامات سامنے آتی ہیں جن کا جاننا آپ کے لیے نہایت ضروری ہے تاکہ آپ ان علامات کو جان کر فوری قدم اٹھا سکیں اور انسانی جان کو بچایا جاسکے۔

فالج کی علامات:

Advertisement

الجھن یا پریشانی۔

غیر واضح گفتگو۔

بغیر کسی وجہ کے شدید سر درد۔

بصارت میں دھندلاہٹ یا ڈبل وژن۔

توازن کھودینا یا ہم آہنگی میں کمی۔

پیروں، بازو یا چہرے کا بے حس ہوجانا۔

Advertisement

فالج کا حملہ ہونے کی صورت میں ہر سیکنڈ قیمتی ہوتا ہے کیونکہ بروقت علاج سے دماغ کو مزید نقصان سے بچایا جاسکتا ہےجو فالج کا سبب بن سکتا ہے۔

احتیاطی تدابیر:

فالج کا بہترین علاج ان تمام عوامل سے دور رہنا جو فالج کا سبب بنتے ہیں ان میں جو عوامل شامل ہیں وہ یہ ہیں۔

ہر طرح کے نشے سے دور رہنا۔

روزانہ ورزش کرنا۔

پھلیاں، گری دار میوے اور سبزیاں کو زیادہ غذا میں شامل رکھنا۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر