Advertisement
Advertisement
Advertisement

دل کی دھڑکن کو اعتدال میں رکھنے کے لیے یہ پانچ تدابیر اختیار کریں

Now Reading:

دل کی دھڑکن کو اعتدال میں رکھنے کے لیے یہ پانچ تدابیر اختیار کریں

دل انسانی جسم کااہم ترین عضو ہے اور اس کی دھڑکن میں ذرا سا بھی خلل جسم کے دیگر اعضاء کو متاثر کرتا ہے۔ آرم دہ حالت میں بالغوں کے لئے دل کی رفتار ساٹھ سے سو فی منٹ کے درمیان ہونی چاہئے، لیکن ضروری نہیں ہے کہ یہ ہر ایک میں یکساں ہو۔

دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی اکثریت دل کی دھڑکن کے زیادہ ہونے کے مسئلے سے دو چار رہتی ہے۔ ان ہدایات پر عمل پیرا ہوکر اسے اعتدال میں رکھ سکتے ہیں تاکہ یہ مستقبل میں آپ کے لئے کسی پریشانی کا سبب نہ بنیں۔

مچھلی

ایسے افراد جن کی دل کی دھڑکن نارمل سے زیادہ رہتی ہے انہیں چاہئے کہ وہ اپنی غذا میں مچھلی کا استعمال بڑھا دیں۔ اس میں شامل صحت بخش اجزاء دل کی رفتار کو کم رکھنے میں مدد دیں گے۔

وزش

Advertisement

آرام دہ حالت میں دل کی رفتار کو کم کرنے کے لئے ورزش کو اپنا معمول بنالیں۔ یہ دل کی رفتار کوکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ویسے تو کوئی بھی ورزش کی جاسکتی ہے لیکن یوگا اور جسم کا توازن برقرار رکھنے والی ورزش اس ضمن میں خاص اہمیت رکھتی ہیں۔

نیند

آرام یا نیند کی کمی دل سیمت پورے جسم پر منفی اثر ڈالتی ہے، صحت مند جسم کے لئے آاٹھ سے نو گھنٹے کی نیند ازحد ضروری ہے۔

پانی

صحت مند رہنے کے لئے دن میں آٹھ سے دس گلاس پانی لینا بہت ضروری ہے اس کی کمی جسم کے دیگراعضاء کے ساتھ دل کے لئے بھی نقصان کا باعث بنتی ہے کیو نکہ جب جسم میں پانی کی کمی ہو گی تو خون کی روانی متاثر ہو گی، اسی لئے دل کی رفتار کوکم  رکھنے کے لئے پانی کا استعمال بڑھا دیں۔

آرام

Advertisement

جسم کو ذہنی تناؤ سے دور رکھیں دل کی دھڑکن کی رفتار سست ہو جائے گی، کچھ ذہنی تناؤ کے کو آپ ورزش، مراقبہ، یوگا اور سانس کی مشقوں سے آسانی سے دور کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر