Advertisement
Advertisement
Advertisement

جواں جلد اور بہتر بصارت کے لیے یہ مشروب استعمال کریں

Now Reading:

جواں جلد اور بہتر بصارت کے لیے یہ مشروب استعمال کریں

ہر ایک کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نہ صرف سدا جواں رہے بلکہ ایک صحت مند زندگی بھی گزارے، تاہم بہت سے عوامل ایسے ہوتے ہیں جو خواہش کی تکمیل میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں ان میں سر فہرست غذا کا متوازن نہ ہونا ہے۔

اگر ابتدا ہی سے متوازن غذا کا استعمال کیا جائے تو انسان نہ صرف صحت مند رہتا ہے بلکہ عمر رسیدگی کے اثرات بھی دیر سے نمایاں ہوتے ہیں۔

یہاں پر ایک ایسے ہی مشرو ب کا بنانے کا طریقہ بیان کیا جارہا ہے جو جلد کو تازگی فراہم کر کے بصارت کو بھی بہتر بنائے گا۔

اس مشروب کا بنیادی جز شکرقندی ہے۔ جس کا نام  سن کر آپ یقیناً حیران ہوں گے کہ اس کا ذائقہ کیسا محسوس ہوگا تاہم  دیگر سبزیوں کے ساتھ مل کر یہ ایک خوش ذائقہ اور بے حد صحت بخش مشرو ب تیار ہوگا۔

شکر قندی میں بیٹا کیروٹین اور پوٹاشیم کے حصول کا ایک مؤثرذریعہ ہے، جبکہ یہ جسم میں بآسانی وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ شکر قندی صحت مند جلد اور بینائی کے لیے ایک مفید سبزی تصور کی جاتی ہے۔

Advertisement

اجزاٗ:

اس مشروب کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں ایک درمیانے سائزکی شکر قندی، دو گاجریں، دوسیلری یعنی اجوائن کے پتے، ڈیڑھ انچ ادرک کا ٹکڑا اور دوشملہ مرچ شامل ہیں۔

ہدایات:

تمام اجزاء کو جوسر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔ لیجئے صحت بخش مشروب تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر