
کیا آپ بھی ہمیشہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں تو کہیں اس کی وجہ یہ تونہیں
دن بھرمعمول کے کام کی انجام دہی کے بعد تھکن ہونا عام ہے تاہم کچھ لوگ ہمیشہ ہی تھکن کی شکایت کرتے نظرآتےہیں۔
کہا جاتا ہے کہ نیند کی کمی تھکن کا باعث بنتی ہے تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ ایسے تمام افراد کسی بھی جسمانی سرگرمی کے بغیر تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں یہاں پر چند ایسی ہی وجوہات بتائی جارہی ہیں جو آپ کی تھکن کا باعث بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھکاوٹ پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے؟
غذا کے انتخاب
آپ جوبھی کھاتے ہیں اس کا اثرآپ کی مجموعی صحت پر پڑتا ہے اس طرح کچھ وٹامن یا منرلز کی کمی آپ کو سست کر سکتی اس طرح آپ تھکن محسوس کرتے ہیں۔
کم پانی پینا
پانی کی مناسب مقدار جسم کے تمام افعال کی بہتر انجام دہی کے لیے نہایت ضروری ہے اس کی کمی توانائی کی سطح کو متاثر کر سکتی ہے اس طرح آپ خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں۔
آئرن کی کمی
آئرن پھیپھڑوں سے آپ کے ٹشوز میں آکسیجن منتقل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس لیے آئرن کی کمی آپ کو تھکا دیتی ہے کیونکہ کم آکسیجن پٹھوں اور خلیات تک سفر کرتی ہے۔ آئرن کی کمی آپ میں سست، چڑچڑاپن، کمزوری اور توجہ مرکوز کرنے میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے۔
ناشتہ نہ کرنا
آپ جوبھی غذا کھانا کھاتے ہیں آپ کا جسم اسے بطورایندھن استعمال کرتا ہے، اور صبح کا ناشتہ اس لیے بھی ضروری ہوتا ہے کہ رات بھر بھوکا رہنے کی وجہ صبح بیدار ہونے پر جسم میں تونائی کی کمی ہوتی اس لیے صبح بیدار ہونے پرناشتہ نہ کرنا آپ کودن بھر سست رکھ کرتھکا ہوا محسوس کرواسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سورج کی روشنی میں وقت گزارنا تھکاوٹ کا باعث بنتا ہے، تحقیق
بہت زیادہ جنک فوڈ کا استعمال
جنک فوڈ صحت بخش غذا سے خالی ہونے کے ساتھ مضرصحت اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے اس کے استعمال سے جسم میں چینی اور سوڈیم کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے اس طرح یہ جسم میں تھکان کا باعث بنتے ہیں۔
کیفین کا زائد استعمال
دن کے آغاز پر کافی کا ایک کپ پینا فوری توانائی کا باعث بنتا ہے تاہم دن میں اس کی زائد مقدار رات میں نیند کو متاثر کرسکتی ہے جب نیند بھرپور نہیں ہوگی تو یہ دن کے وقت سستی اور تھکان کا باعث بنے گی۔
کامل بننا
اپنے آپ کو کامل بنانے کے لیے جو ہر طرح سے پر فیکٹ ہو تھکا دیتا ہے کچھ کام آپ کے بس میں نہیں اس کے لیے خود کو تھکانے کے بجائے جو آپ کے اختیار میں اس پر کام کریں۔
منفی سوچنا
مستقبل کے حوالے خدشات کو ذہن میں رکھنا جیسے نوکری چلے جانے اور امتحان میں فیل ہوجانے کے بارے میں سوچنے سے انسان ہر وقت مضطرب اور تناؤ کی کیفیت میں رہتا ہے اس طرح ذہن پر یہ منفی سوچ جسمانی تھکن کا سبب بنتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News