 
                                                                              موسم سرما اپنے ساتھ کئی سوغاتیں لے کر آتا ہے تو ساتھ ہی کئی بیماریاں بھی چلی آتی ہیں جیسے نزلہ و زکام اور کھانسی۔
کھانسی دن میں ہو یا رات کے کسی بھی وقت انسان پریشان ہوجاتا ہے یہ آپ کے روزمرہ کے معمولات اور رات میں آپ کی نیند میں خلل کا سبب بن سکتی ہے۔ ان موسمی بیماریوں کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد ڈاکٹرسے علاج کرنے کے بجائے گھریلو علاج کو ترجیح دیتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ گھریلو علاج مکمل طورپر کیمیکل سے پاک ہوتے ہیں اور فوری آرام کا باعث بنتے ہیں۔
یہاں پر کھانسی کے لیے چند نہایت مفید علاج بتائے جارہے ہیں۔
ایسنشیل آئل
کھانسی کسی بھی قسم کی ہو اسے روکنے میں ایسنشیل آئل کافی کار آمد ثابت ہوتے ہیں اس مقصد کے لیے ٹی ٹری آئل کے چند قطرے لے کر گردن، ناک کےاردگرد یعنی سائنوسس کی جگہ پر لگائیں جبکہ اس کے ایک یا دو قطرے سینے پر بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ اس عمل کو دن میں ایک سے دوبار دہرائیں۔
اس تیل میں اینٹی بایوٹک خصوصیت پائی جاتی جو کھانسی سردرد، جسم میں درد اور بند ناک کھول کر فوری آرام پہنچاتی ہیں۔
انناس کا رس
کھانسی کے لیے اس مشروب کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں ایک کپ انناس کا رس، ڈیڑھ کھانے کے چمچ شہد، چٹکی بھر نمک اورچٹکی بھر کالی مرچ شامل ہیں۔
ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اوراس کا ایک چوتھائی کپ استعمال کریں بقیہ مشروب کو فریج میں رکھ دیں۔ اسے دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔
انناس کے جوس میں موجود برومیلین کھانسی، سانس کی نالی میں سوزش اور بلغم کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
دار چینی اور شہد
ایک کھانے کا چمچ شہد کو ہلکا سا گرم کریں جب اس کا گاڑھاپن کم ہوجائے تو اس میں میں ایک چٹکی پسی دار چینی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور دن بھر دو سے تین بار استعمال کریں۔
دارچینی ملا شہد کھانسی کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں یہ سائنوسس کو صاف کرتا ہے گلے کی سوجن کو در کر کے آرام پہنچاتا ہے جبکہ یہ مکسچر بچوں کے لیے محفوظ ترین ہے۔
ادرک اورشہد
اس مکسچر کو بنانے کے لیے تین کھانے کے چمچ بارک کٹی ہوئی ادرک، ایک کھانے کا چمچ خشک پودینہ، ایک کپ شہد اور چار کپ پانی درکار ہے۔
ایک پین میں چار کپ پانی، ادرک اور پودینہ ڈال کراتنا ابالیں اس کی مقدار آدھی رہ جائے اب اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں، ٹھنڈا ہونے پر اس میں شہد ڈال شامل کریں، اب اس مکسچرکا صرف ایک کھانے کا چمچ دن بھر میں ہر تین سے چار گھنٹے کے بعد استعمال کریں۔ بقیہ مکسچر کو فریج میں رکھ دیں یہ تین سے چار ہفتوں تک کے لیے کار آمد ہے۔
ادرک میں نہایت طاقت ور اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں اوراسے شہد کے ساتھ لیا جائے تو یہ قدرتی درد کش دوا ہونے کے ساتھ کھانسی سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے
جبکہ اس میں شامل پودینہ ادرک کو انفیکشن کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ یہ ایک اینٹی مائکروبیل ایجنٹ بھی ہے۔ یہ آپ کے گلے کی سوزش اور خارش کو بھی کم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 