
اس خبر میں آج ہم آپکو دل کا دورہ پڑنے سے قبل ظاہر ہونے والی 4 خاموش علامات کے بارے میں بتائیں گے۔
انسان کا جسم دل کے دورے سے ایک ماہ قبل بلکہ اس سے بھی پہلے خبردار کرنا شروع کر دیتا ہے، بس ان علامات یا نشانیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے پریشان بھی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ صحت کے حوالے سے شعور پیدا کرنا کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا۔
یہاں ہم آپکو ایسی علامات کے بارے میں بتائیں گے جو دل میں خرابیوں کی جانب کئی ہفتے پہلے اشارہ کرنے لگتی ہیں۔
بے چینی
کئی لوگ گھریلو مسائل اور آفس کے کام کی وجہ سے تناؤ کا اتنا شکار ہوجاتے ہیں کہ ان کی بے چینی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے اور یہ بے چینی ہارٹ اٹیک ہونے کی ایک خاموش علامت ہوسکتی ہے۔
نیند نہ آنا
ماہرین کے مطابق نیند کا نہ آنا یا نیند میں بار بار خلل پڑنا بھی دل کا دورا پڑنے کی علامت بن سکتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ غیر صحت مند عادات آپ کی نیند کو متاثر کرتی ہیں جو ہارٹ اٹیک کی علامت ہوسکتی ہیں۔
بازو کا دُکھنا
بازو کا دکھنا اس کے ساتھ کمر میں درد، جبڑوں میں درد، گلے سینے میں ہلکا درد یا سینے میں درد اور جلن بھی ہارٹ اٹیک کی علامات میں سے ایک ہیں۔
تھکاوٹ
تحقیق کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے پہلے بہت سے افراد بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور انہیں زیادہ کام کرنے، کم نیند کی وجہ سے جسم میں درد ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News