Advertisement
Advertisement
Advertisement

قد میں اضافے کے لیے ان وٹامنز کوغذا کا حصہ ضرور بنائیں

Now Reading:

قد میں اضافے کے لیے ان وٹامنز کوغذا کا حصہ ضرور بنائیں
قد

قد میں اضافے کے لیے ان وٹامنز کوغذا کا حصہ ضرور بنائیں

تمام ہی والدین کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچوں کا قد چھوٹا نہ رہ جائے، کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ جن بچوں کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے وہ اسے اپنی خامی سمجھ کر افسردہ رہتے ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق اگر بچوں کو ابتدا ہی سے متوازن غذا استعمال کرائی جائے تویہ ان میں بنیادی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ قد میں بھی اضافے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

 قد نہ بڑھنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ان میں سب سے اہم جین کا کردار ہے اگر گھر میں سب کا قد چھوٹا ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کا بھی قد بھی چھوٹا ہی رہے لیکن ضروری نہیں کہ ایسا ہی ہو،اس کے علاوہ بھی کئی اور عوامل ہیں جن میں متوازن غذا کا نہ ہو نا اورجسمانی سرگرمیوں میں کمی وغیرہ۔ کیلشیم جو کہ ہڈیوں کے لئے بے حد ضروری ہے اس کی عدم موجودگی قد پر اثر انداز ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کا قد تیزی سے بڑھانے میں مددگار غذائیں

Advertisement

اسی طرح ورزش، کھیل کود بچوں کی بہتر نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بچوں کو بچپن ہی سے رسی کودنا سکھایا جائے ساتھ ہی کسی جگہ ہاتھوں سے جھولا جھولنے کو کہا جائے یہ عمل قد بڑھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

بہت سے معاملات میں قد نہ بڑھنے کی وجہ وٹامن کی کمی ہو سکتی ہے. اگرچہ یہ براہ راست قد میں اضافے سے وابستہ تو نہیں ہے تاہم یہ جسمانی نشوونما خصوصاً ہڈیوں کو مضبوط اور صحت مند بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب آپ ان ضروری وٹامنز کو غذا میں شامل رکھیں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: قد چھوٹا رہ گیا ہے؟ پریشانی ختم ، قد بڑھانے کا آسان طریقہ

 وٹامن ڈی

یہ قد بڑھانے میں سب سے اہم وٹامن ہے جو ہڈیوں کو مضبوط اوران کی گروتھ بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ جبکہ اس وٹامن کی کمی ہڈیاں اور دانت کی کمزوری کا باعث بنتی ہے۔

اس وٹامن کو حاصل کرنے کا سب سے سستا اور آسان ذریعہ سورج کی روشنی ہے اس کے علاوہ یہ جن غذاؤں میں کثرت سے موجود ہوتا ہے ان میں دودھ ، سیریل، چکنائی والی مچھلی اور مشروم شامل ہیں

Advertisement

۔ وٹامن ڈی جسم کو فاسفورس اور کیلشیم کو مؤثر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دے کر قد میں اضافے کا باعث بنتا ہے اس طرح یہ واحد وٹامن ہے جو قد بڑھانے میں براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔

وٹامن بی 3

یہ بھی ایک اہم وٹامن ہے جو قد بڑھانے کے ساتھ  ہڈیوں، جلد، بالوں اور ناخنوں کی نشوونما میں کلیدی کردارادا کرتا ہے۔ یہ جن غذاؤں میں پایا جاتا ہے ان میں انڈے، مچھلی، دودھ اور سبز پتوں والی سبزیاں شامل ہیں

وٹامن سی

وٹامن سی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے اور ان کی نشوونما کو فروغ دینے میں مددفراہم کرتا ہے۔ یہ ایک بھرپور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو قوت مدافعت کو بڑھانے اور بیماری سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ وٹامن جن غذاؤں میں پایا جاتا ہے ان میں ترش پھل آلو، ٹماٹراور بیریاں شامل ہیں۔

کیلشیم

Advertisement

کیلشیم سب سے اہم معدنیات میں سے ایک ہے جو جسم کو ہڈیوں کی نشوونما کو بڑھانے اور بہتر بنانے کے لیے درکار ہے۔ کیلشیم کا باقاعدہ استعمال آپ کی ہڈیوں کی عمراور مضبوطی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ کیلشیم  دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات میں بکثرت پایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر