
سیب کے رس پینے کے ان حیرت انگیز فائدوں کو بھی جان لیں
سیب کو اس کے صحت بخش اجزاء کی وجہ سے تمام ہی پھلوں میں میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے اورکہاجاتا ہے کہ روزانہ ایک سیب کو غذا میں شامل رکھنے سے تمام امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
جس طرح سیب کو کھانا افادیت رکھتا ہے اسی طرح اس کا رس بھی بہت ہی صحت بخش ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم دو سے تین بار سیب کے رس کو غذا میں شامل رکھنا ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے تاہم اگر اس کا روز استعمال کیا جائے بھی تو کوئی نقصان نہیں ہے وہ کون سے فوائد ہیں جوآپ سیب کا جوس پینے سے حاصل کر سکتےہیں جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پالک اورسیب سے بنا یہ مشروب جسم میں کیا تبدیلیاں لاتا ہے؟
سیب کا رس ذیابیطس سے بچائے
سیب کے تازہ رس کا مستقل استعمال آپ کو ذیابیطس سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس مشروبات میں موجود مرکبات لبلبہ کو زیادہ انسولین پیدا کرنے کے لیے تحریک دیتے ہیں، یہ ایک کیمیکل ہے جو خون سے خلیوں تک شوگر کی نقل و حرکت میں اہم کردارادا کرتا ہے جبکہ سیب کے جوس کا ہر گلاس فائبر سے بھرا ہوتا ہے، یہ ایک غذائیت ہے جو خون میں توانائی اور شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مددگار
وزن کم کرنے کے لیے جو سپلیمنٹس استعمال کئے جاتے ہیں وہ مہنگے ہونے کے ساتھ عام طور پر ضمنی اثرات اور پیچیدگیاں کا سبب بنتے ہیں اگر آپ چند اضافی پاؤنڈ کو کم کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک محفوظ، موثر اور سستا طریقہ تازہ سیب کا رس پینا ہے۔
یہ صحت بخش غذائی اجزاء سے بھرا ہونے کی وجہ سے آپ کو بے وقت کی بھوک کی خواہش سے بچاتا ہے زیادہ فائبر ہونے کی بنا پر آپ کو دیر تک پیٹ بھرے کا احساس دیتا ہے۔
دل کی صحت کے لیے مفید
اگر آپ کو اپنا دل عزیز ہے تو سیب کے رس کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔ اس مزیدار مشروبات میں موجود فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، دوسرے لفظوں میں، سیب کے جوس کا باقاعدگی سے استعمال ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرے کم کر سکتا ہے۔ سیب کے رس میں پوٹاشیم جو ایک اہم معدنیات ہے موجود ہوتا ہے جو دل کے پٹھوں کے لیے بے حد مفید تصور کیا جاتا ہے۔
الزائمر کو روکنے میں معاون
نیورولوجسٹ کی سربراہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ہفتے میں کم از کم 3 بار تازہ سیب کا رس پینا الزائمر کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات کو 75 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔ 72 سے 93 سال کی عمر کے شرکاء کو پورے مہینے تک روزانہ دو بار سیب کے جوس کا آدھا کپ دیا گیا تو نتیجے میں شرکاء کی یادداشت اور موڈ میں بہتری دیکھی گئی۔
اس کا باقاعدہ استعمال کینسر کو دور رکھتا ہے
سیب کے جوس کے ہر گلاس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے جان لیوا کینسر کے خطرے کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کا تازہ جوس پھیپھڑوں اور بڑی آنت کے کینسر سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جبکہ دیگر مطالعات کے مطابق یہ جلد اور چھاتی کے کینسر کے خلاف بھی مؤثر ہے۔ ہر گلاس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیات کو فری ریڈیکل نقصان سے بچاتے ہیں اور سوزش کو بھی دور کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سیب کا جوس کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
مضبوط مدافعتی نظام
تازہ سیب کے جوس میں موجود وٹامن سی ایک بہت طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو آپ کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ اگر آپ کو اکثر کھانسی، نزلہ، انفیکشن اور الرجی کا سامنا رہتا ہے تو ادویات کے بجائے صرف سیب کے رس کو اپنی روزمرہ غذا میں شامل کریں تاکہ آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سیب کے چھلکوں کا ماسک لائے چہرے پر قدرتی نکھار
جوان اور خوبصورت بناتا ہے
سیب کے جوس میں وٹامن سی کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے اس لیے اسے غذا میں رکھنے سے جلد جوان اور رنگت چمکدار نظر آتی ہے۔ چونکہ وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اس لیے یہ جلد کے خلیوں کو آزاد ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتا ہے جو عمر بڑھنے کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔ وٹامن سی زہریلے مادوں کو بے اثر کرنے میں بھی مدد کرتا ہے، اس طرح آپ کی رنگت صاف کردیتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News