Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمِ سرما میں نہانے کے بعد جلد کی خشکی سے کیسے بچیں؟

Now Reading:

موسمِ سرما میں نہانے کے بعد جلد کی خشکی سے کیسے بچیں؟

سردیوں کی آمد کافی مختلف اور سنسنی خیز ہوتی ہے تاہم خشک اور ٹھنڈی ہوا انسانی جلد کے لیے پریشان کن حالات پیدا کردیتی ہے۔

تو آج ہم آپکو بتائیں گے کہ موسمِ سرما میں نہانے کے بعد جلد کی خشکی کو کیسے دور کیا جائے۔

نہانے سے قبل جلد پر مساج کریں

نہانے سے قبل جلد پر کسی بھی تیل سے جس میں سرسوں کا، ناریل کا یا زیتون کا تیل شامل ہے ہلکے ہاتھوں سے مساج کر لیں۔

اس کے بعد نہا لیں، اس سے جلد کی قدرتی چکنائی کو محفوظ رکھا جاتا ہے اور جسم نہانے کے بعد خشکی کا شکار نہیں ہوگا۔

Advertisement

زیادہ دیر تک نہانے سے پرہیز کریں

سردی کے موسم میں نہانے کے لیے ایک جانب تو بہت گرم پانی کا استعمال نہ کریں کیوں کہ بہت گرم پانی جلد کی قدرتی چکنائی کو ختم کر کے جلد کو خشک اور بے رونق کر دیتا ہے اس لیے نہانے کے لیے نیم گرم پانی لیں۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں نکھری اور بے داغ جلد کیسے پائیں؟

اس کے علاوہ بہت دیر تک نہانے سے بھی جلد خشک ہو جاتی ہے اس لیے زیادہ دیر تک نہانے سے احتیاط برتیں۔

نہانے کے بعد باڈی لوشن کا استعمال کریں

نہانے کے بعد جسم کو تولیے سے رگڑ کر صاف نہ کریں بلکہ اس کو ہلکے ہاتھوں سے خشک کریں اور جسم کو خشک کرنے کے بعد جسم پر باڈی لوشن لازمی لگا لیں اس سے جسم پر ہونے والی خشکی کا خاتمہ ہو جائے گا اور جلد نرم و نازک ہو جائے گی۔

Advertisement

غذا کے ذریعے خشکی کا خاتمہ

اس موسم میں مچھلی کا استعمال زیادہ کریں کیوں کہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتا ہے جو کہ جلد کو چکنا اور تازہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالوں کی خشکی دور کرنے کے گھریلو ٹوٹکے؛ جانیے

اس کے علاوہ دودھ کو روزانہ سونے سے قبل پینے کی عادت اپنائيں اس سے بھی قدرتی چکنائی میں اضافہ ہو گا۔

پانی کا استعمال

عام طور پر لوگ سردی میں کم پانی پیتے ہیں جلد کی خشکی کا ایک سبب یہ بھی ہوتا ہے جلد کو تازہ دم رکھنے کے لیے پانی کی حیثیت ایک ٹانک سی ہوتی ہے اس وجہ سے سردی کے موسم میں بھی پانی کا استعمال زيادہ کریں تاکہ زہریلے مادے آسانی سے خارج ہو سکیں اور جلد تازہ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر