پاکستان میں چائے کی مقبولیت سے انکار ممکن نہیں اور یہ گرم مشروب دنیا کے بیشتر حصوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی دن چائے کے نہ ملنے سے سر درد کیوں ہونے لگتا ہے؟ ہم میں سے بیشتر افراد کو اس کی وجہ معلوم ہی نہیں ہوگی تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
اگر آپ چائے پینے کے عادی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم کو کیفین کی عادت ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ صبح چائے پینے کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ دن بھر چائے کے کئی کپ پینے کے عادی ہیں تو اس مشروب سے دوری کے باعث سر درد کا سامنا ہوسکتا ہے بالکل اسی طرح جیسے کافی کے شوقین افراد کو ہوتا ہے۔
کیفین سے دماغ کے ارد گرد موجود خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور جب کسی وجہ سے کیفین سے دوری اختیار کرنا پڑے تو یہ شریانیں پھر پھیل جاتی ہیں جس سے سر درد کا احساس ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کن لوگوں میں سبز چائے کا استعمال نقصان کا باعث بن سکتا ہے؟
یعنی ہمارا جسم بہت آسانی سے کیفین کے اثرات کا عادی ہوجاتا ہے اور جب یہ جز جسم کو نہیں ملتا تو کسی لت کو چھوڑنے جیسی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔
اگر آپ چائے یا کافی پینے کی عادت ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو اچانک ان مشروبات سے دوری اختیار مت کریں بلکہ بتدریج کریں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بھی پڑھیں: تصویر میں سے اپنی پسندیدہ چائے منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں
یعنی اگر آپ روزانہ 2 کپ چائے پیتے ہیں تو اس کو ایک کپ کریں اور کچھ دن بعد استعمال ترک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
