
سردیاں جلد پر منفی اثرات ڈالتی ہیں اور اچھی خاصی رنگت بھی گہری اور بے جان ہونے لگتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موسم کی خشکی بہت تیزی سے جلد کی نمی کو کم کرکے اس کی ساری جاذبیت کو ختم کردیتی ہے۔
تاہم اب ضروری نہیں کہ اس کے لیے بہت مہنگے لوشن اور کریمیں آزمائی جائیں بلکہ انتہائی کم خرچ اور گھریلو اشیا سے یہ نسخہ تیار ہوجائے گا۔ لیکن اس انقلابی کریم کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ صرف تین دن میں اس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آجاتےہیں۔
دودھ ابٹن کریم
ایک پاؤ کچے دودھ کو برتن میں ڈالیں اور اس میں تین سے چار بادام کوٹ کر یا گرائنڈ کرکے ملادیجئے۔ اس کے بعد ایک چمچہ ہلدی پاوڈر ملائیں۔ اسے اچھی طرح ملاکر ایک گھنٹے کے لیے ایسے ہی چھوڑدیجئے۔
ایک گھنٹے بعد دودھ کو گرم کیجئے۔ اسے اتنا گرم کیجئے کہ دودھ ابلنے لگے اوراس پورے عمل میں چھ سے آٹھ منٹ لگیں گے۔ تاہم درمیانےدرجے کی آگ پر گرم کیجئے تاکہ دودھ جلنے سےمحفوظ رہے۔ اس دوران دودھ کو چمچے سےہلاتے رہیں تاکہ یہ کستوری دودھ کی طرح گاڑھا ہوجائے۔ آپ دیکھیں گی کہ دودھ کی رنگت زرد ہوچکی ہے اور اس میں گاڑھا پن بھی پیدا ہوچکا ہے۔
اب اسے ٹھنڈا کرکے ایک مکسچر مشین میں ڈالیں اور اسے دیر تک پیسیں۔ اب یہ ہموار ہوچکا ہے اور اسےچھلنی سے چھان لیجئے۔ اب اس دودھ میں دو چمچہ ایسا دہی ڈالیں جس کا پانی نکال لیا گیا ہو یعنی جہاں تک ممکن ہو دہی سے پانی نکالا گیا ہو۔ اب اس میں چار سے پانچ قطرے لیموں کا رس ملالیجئے۔ اب اسے چمچے سے مزید ہلائیں اور یوں ابٹن بیوٹی کریم تیار ہے۔ اسے کسی بیوٹی کریم کے شفاف جار میں ڈال کر فریج میں رکھ دیجئے اور سردیوں کے پورے موسم میں اسے استعمال کیجئے۔
استعمال کرتے وقت اسے نصف گھنٹے تک مساج یا اسکرب کی صورت میں جلد پرلگائیں۔ اس کےبعد سادے پانی سے جلد دھولیجئے۔ ایک مرتبہ کا استعمال پورے دن جلد کو تروتازہ اور خوبصورت بنائے رکھے گا۔ صرف تین دن میں ہی اس کے حیرت انگیز اثرات سامنے آجائیں گے۔
اگر آپ اسے رات بھر جلد پر لگاکررکھیں تو یہ بہت ہی زبردست اثرات دکھائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News