Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینٹی بیکٹیریل صابن صحت اور ماحول کیلئے کتنا خطرناک ہے؟ جانیے

Now Reading:

اینٹی بیکٹیریل صابن صحت اور ماحول کیلئے کتنا خطرناک ہے؟ جانیے

دنیا بھر میں لوگ جراثیموں سے محفوظ رہنے کے لیے’اینٹی بیکٹیریل‘صابن استعمال کرتے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، ہمیں بیماری کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ہاتھوں کو بار بار دھونے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

اس ہی وجہ سے اینٹی بیکٹیریل صابن کی مارکیٹ نے حالیہ برسوں میں زبردست ترقی کی ہے، جس میں سال 2028 تک مزید اضافے کا امکان ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ اینٹی بیکٹیریل مصنوعات کو بنانے میں جو کچھ استعمال ہوتا ہے وہ دراصل ہمارے اور ہمارے ماحول کے لیے کتنا نقصان دہ ہے؟

Advertisement

1964 میں پہلی بار پیٹنٹ کیا گیا ٹرائیکلوسن ایک مالیکیول ہے جو کولمبیا یونیورسٹی کے مطابق، حیاتیات کو فیٹی ایسڈ پیدا کرنے سے روک کر بیکٹیریا کو ختم کرنے کا کام انجام دیتا ہے۔

یہ ہارمون کے افعال میں مسائل پیدا کرتا ہے اور بیکٹیریا کے خلاف مزاحمت پیدا کرتا ہے۔

سمتھسونین میگ کے مطابق، جب ہم ٹرائیکلوسن والا اینٹی بیکٹیریل صابن استعمال کرتے ہیں، تو بنیادی طور پر اسے گٹر کے پانی کے ذریعے سمندر میں بھیج رہے ہوتے ہیں۔

ایسیوئیر ایکواٹک ٹاکسیکولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دریاؤں میں پائے جانے والے ٹرائیکلوسن کے نشانات کا طحالب (الجی) پر نقصان دہ اثر پڑتا ہے، خاص طور پر یہ ان کے فوٹو سنتھیسز کے عمل کو منفی طور پر متاثر کرتا ہے۔

جب ہارمون کے افعل کی بات آتی ہے تو ٹرائیکلوسن کا جانوروں پر بھی وہی منفی اثر پڑتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق بوٹل نوز ڈولفن میں ان مالیکیولز کی مقدار زیادہ پائی گئی ہے۔

2016 میں، یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اینٹی بیکٹیریل صابن میں ٹرائیکلوسن کے استعمال پر حتمی سماعت کی اور فیصلہ دیا کہ اس کے استعمال کے منفی اثرات کسی بھی فوائد سے کہیں زیادہ ہیں۔

Advertisement

اینٹی بیکٹیریل صابن کا متبادل

یونیورسٹی آف سان فرانسسکو کی ماحولیاتی صحت کی پروفیسر باربرا سیٹلر نے نیو اٹلس کو بتایا کہ سادہ صابن اور پانی اتنا ہی مؤثر طریقے سے کام کرتے ہیں جتنا کہ اینٹی مائیکروبیل صابن۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق جب ہمارے ہاتھوں کو صاف رکھنے کی بات آتی ہے تو سادہ صابن اور پانی بالکل ٹھیک ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر