Advertisement
Advertisement
Advertisement

گاجر کا اسطرح سے استعمال کریں اور وزن گھٹائیں

Now Reading:

گاجر کا اسطرح سے استعمال کریں اور وزن گھٹائیں

 گاجر کا رس دیگر پھلوں کے رس کے ساتھ مل کر ان کا ذائقہ اور افادیت بڑھا دیتا ہے۔

گاجر کے  فوائد سے پہلے یہ جان لیجئے کہ اس میں کون سے اہم غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔

گاجر کی افادیت

گاجروں میں موجود وٹامن اے آنکھوں کےلیے نہایت مفید ہے،اس میں موجود ریشے (فائبر) خون میں کولیسٹرول کم کرتے ہیں اور وزن کو بھی قابو میں رکھتے ہیں۔

گاجر میٹھی ہوتی ہے مگر اس میں موجود فائبر اور کاربوہائیڈریٹس اس کی شوگر کو خون میں تیزی سے شامل نہیں ہونے دیتے اور یہی وجہ ہے کہ گاجر کا شُمار اُن سبزیوں میں ہوتا ہے جن کا گلیسمک انڈیکس کم ہے یعنی یہ خُون میں شوگر لیول کو تیزی سے نہیں بڑھاتی اور ایک میڈیم سائز کی گاجر میں صرف 25 کیلوریز ہوتی ہیں چنانچہ یہ ٹائپ 2 کی ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بہترین سبزی ہے۔

Advertisement

پیٹ کے کیڑوں کے لئے بھی گاجر کا جوس بےحد مفید ہے۔

معدے کے السر کو گاجر کا استعمال روکتا ہے اور ہاضمہ کی دیگر بیماریوں سے نجات دیتا ہے۔

انسانی جلد کو تروتازہ رکھنے میں گاجر بہت ہی معاون ثابت ہوئی ہے۔

کھانے کے بعد گاجر کو چبا کر کھانے سے منہ میں پا ئے جانے والے جراثیم ہلاک ہو جاتے ہیں، مسوڑھوں سے خون بند ہو جاتا ہے اور دانتوں کا انحطاط رک جاتا ہے۔

گاجر میں پاۓ جانے والے کھاری اجزاء انسانی جسم میں خون کو صاف رکھتے ہیں ، یہ بدن کی نشوونما کرنے کے ساتھ ساتھ جسم میں تیزابیت پیدا کرتی ہے۔

کیا گاجر وزن کم کرنے میں فائدہ مند ہے

Advertisement

بہت سے لوگوں کے ذہن میں ایک سوال ہے کہ کیا وہ وزن کم کرنے کے دوران گاجر کا استعمال کر سکتے ہیں؟ یعنی گاجر وزن کم کرنے میں فائدہ مند ہے یا نہیں۔

اس سوال کے جواب میں بیشتر غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے دوران گاجر کو آسانی سے کھایا جا سکتا ہے۔

گاجر وزن کم کرنے میں بھی موثر ہے۔ دراصل گاجر میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں جو کہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

اس لیے اگر آپ چاہیں تو سردیوں میں گاجر کو اپنی خوراک میں شامل کرکے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔

گاجر میٹابولزم کو بہتر کرتی ہے، وزن کم کرنے کے لیے آپ گاجر کو ابلی ہوئی، بھنی ہوئی، سوپ اور سلاد کی شکل میں کھا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر