Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہتر صحت کے لیے ان 3 آسان مراحل میں نمک کی مقدار کو کم کریں

Now Reading:

بہتر صحت کے لیے ان 3 آسان مراحل میں نمک کی مقدار کو کم کریں

سوڈیم کلورائیڈ جسے حرف عام میں نمک کہا جاتا ہے،کھانوں میں ذائقہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دوعناصر سوڈیم اور کلورائیڈ کا مرکب ہے ان دونوں ۔کی مناسب مقدار صحت کے لیے نہایت ضروری ہے لیکن اگر یہ ضرورت سے زائد ہوجائے تو صحت کے حوالے سے سنگین خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔

ماہرین غذائیت دن بھرکے لیے صرف 1.5 گرام نمک تجویز کرتے ہیں۔ تاہم اس سے زائد مقدار میں نمک کا طویل عرصے تک استعمال بلڈپریشر اور عارضہ قلب کا ہیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔

گھر میں تیار کئے جانے والے پکوان میں نمک کی مناسب مقدار شامل کی جاتی ہے تاہم لوگوں کی بڑی تعداد ایسی غذاؤں کو استعمال کرتی ہیں جو پیک ہوتی ہیں اورپروسیسنگ کے دوران ان میں سوڈیم کی زائد مقدار شامل کی جاتی ہے۔ جس کے استعمال سے آپ نمک کی زائد مقدار غذا میں شامل کرنے لگتے ہیں۔ یہاں پرچند آسان سی تجاویز پیش کی جارہی ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنی غذا سے نمک کی مقدارکوکم کر سکتے ہیں۔

خریدنے سے قبل لیبلز پڑھیں

جب بھی بازار جائیں کوئی بھی کھانے کی چیز خریدنے سے قبل اس کا لیبل خاص طور پرسوڈیم کے مواد کے لیے فوڈ لیبل ضرور چیک کریں کہ اس میں نمک کی کتنی مقدار موجود ہیں کوشش کریں ایسی کھانے کی اشیاء خریدیں جن میں سوڈیم کی مقدار کم ہویا نہ ہو۔ یاد رکھیں کہ شوربے، سویا ساس اور اچارمیں سوڈیم کی مقداربہت زیادہ ہوتی ہے۔

Advertisement

گھر پر کھانا تیار کرتے ہوئے ان مصالحہ جات سے پرہیزکریں

گھر میں جب بھی کھانا بنائیں تمام اقسام کی ساس جیسے سویا ساس اور مونوسوڈیم گلوٹامیٹ جیسے مصالحہ جات سے پرہیز کریں یا کم سوڈیم  والے ورژن استعمال کریں۔

نمک سے بھرپور ساس کے ساتھ کھانا پکانے کے بجائے ذائقوں کو بڑھانے کے لیے قدرتی مصالحے، جڑی بوٹیاں، لائم، لیموں یا سرکہ استعمال کریں۔

ڈبے میں پیک کھانے کو استعمال کرنے سے قبل اسے اچھی طرح دھولیں تاکہ نمک کی کچھ مقدار کم ہوسکے۔

تازہ غذائیں کھائیں

کھانوں میں نمک یا دیگر مصالحہ جات جیسے سویا ساس شامل کرنے سے گریز کریں، خاص طور پر دسترخوان پر۔ تازہ مرغی، مچھلی اور گوشت کھائیں، بجائے اس کے کہ ڈبہ بند اور پروسیس شدہ غذائیں جس میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو۔

Advertisement

زیتون، اچار، کیچپ اورسویاساس جیسے مصالحہ جات جن میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو اگر استعمال کرنا مقصود بھی ہو توکم یا ان کا استعمال محدود کر دیں۔

کسی بھی ریستوران میں جائیں تو کھانا آرڈر کرنے سے قبل ان سے نمک کا استعمال کم کرنے کو کہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر