
موسمِ سرما اپنے ساتھ کئی پھلوں اور سبزیوں کی بہار لے کر آتا ہے جو نہ صرف بے حد صحت بخش ہوتی ہیں بلکہ ان کا استعمال کئی موسمی اور دائمی بیماریوں سے بچانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ان ہی میں مولی بھی شامل ہے۔
مولی اپنے منفرد ذائقہ کی بدولت تمام سبزیوں میں ایک الگ پہچان رکھتی ہے جب اس کا موسم ہوتا ہے تو اسے سلاد میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے ساتھ ہی اس سے کئی میٹھے اور نمکین پکوان بھی تیار کئے جاتے ہیں۔
مولی کے اندر ایسے وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جو مختلف بیماریوں سے بچانے اور ان کے علاج میں دوا کا کردار ادا کرتے ہیں۔
کھانسی میں مفید
کھانسی کے علاج میں مولی سے بہتر کوئی دوا نہیں۔
کھانسی چاہے کیسی بھی ہو اس میں موجود اجزاء بلغم کےاخراج میں مدد دے کر سینے کی جکڑن کو دور کرتے ہیں اور ساتھ ہی گلے کی سوزش کو ختم کر کے کھانسی میں آرام پہنچاتے ہیں۔
مولی کا رس اور شہد دونوں کو ہم وزن لے کر اس میں چٹکی بھر نمک شامل کر کے استعمال کریں، یہ کھانسی سے نجات کےلئے بہترین نسخہ ہے۔
کان کے درد کے لئے
کان میں درد ہونے صورت میں مولی کا رس اور روغن گل ہم وزن لے کر ابال لیں اسے اس وقت ابالیں کہ مولی کا پانی مکمل خشک ہو جائے اور صرف روغن گل باقی رہ جائے، اب اس کے چند قطرے کان میں ٹپکائیں، یہ درد سے نجات دے کر فوری آرام پہنچائے گا۔
قوت مدافعت بڑھائے
مولی پوٹاشیم حاصل کرنے ایک اہم ذریعہ ہے اس کے استعمال سے نہ صرف بلڈ پریشر اعتدال میں رہتا ہے بلکہ یہ نظامِ انہضام کو بھی بہتر بناتی ہے۔
مولی میں موجود صحت بخش اجزاء قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں اور اس طرح جسم کئی بیماریوں سے بچا رہتا ہے۔
پتھری کا مؤثر علاج
پتے اور گردے میں پتھری کی وجہ سے شدید درد محسوس ہوتا ہے اور ڈاکٹر اس کا علاج آپریشن تجویز کرتے ہیں۔
مولی ایک ایسی حیرت انگیز سبزی ہے جو اپنے اندر پائے جانے والے مرکبات کی بدولت پتھری کو ذرات میں بدل کر جسم سے خارج کرنی کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس مقصد کے لئے دو کھانے کے چمچ مولی کا رس نہا منہ دو ہفتے تک باقائدہ استعمال کریں۔
پتھری چھوٹے چھوٹے ذرات میں بدل کر قدرتی طور پر خارج ہو جائے گی۔
یرقان میں مفید
یرقان کے مرض میں مولی کا استعمال کسی مسیحا سے کم نہیں کیونکہ یہ جسم سے فاسد مادوں کوخارج کر کے جگر کے افعال کو بہتر بناتی ہے۔
یرقان کے مریض مولی کے رس کو گڑ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں یہ اس مرض کے اثرات کو ختم کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News