اگر آپ متعدد بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو الٹی کروٹ پر سونا شروع کر دیں۔
ماہرین صحت نے تحقیق کے بعد الٹی کروٹ پر سونے کے طبی فوائد بیان کیے ہیں۔
کونسی بیماریوں سے بچنا ممکن؟ جانئیے
الٹی کروٹ سونے سے آپ کے دل کو پورے جسم میں خون کی گردش جاری رکھنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ساری رات معدے کی تیزابیت آپ کو بے چین کر رہی ہے تو اس کا حل الٹی کروٹ سونے میں پوشیدہ ہے، کیوں کہ اس طرح سونے سے معدے کی تیزابیت میں کمی واقع ہوتی ہے۔
اگر آپ اپنی خراٹیں لینے کی عادت سے تنگ ہیں تو آج سے الٹی کروٹ پر سونا شروع کردیں۔
اگر آپ کمر کے بل سوتے ہیں تو آپ کے خراٹوں کی آواز زیادہ بلند ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سوتے وقت آپ کی زبان ، منہ اور جبڑا مکمل طور پر پرسکون ہوجاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق الٹی کروٹ سونے سے لمف نوڈز(لمفی نظام کا وہ حصہ جو اینٹی باڈیز پیدا کرتا ہے) کو فائدہ پہنچتا ہے۔
اس سے آپ کے جسم میں موجود مائع پورے جسم میں زیادہ تیزی سے فلٹر ہوتا ہے جب کہ سیدھی کروٹ سونے سے آپ کے لمف نوڈز کے کام کرنے کی رفتارزیادہ سست ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
